بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں نایاب نسل کی ڈولفن مردہ پائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اورماڑہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ سے نادر و نایاب نسل کی پورپوائز ڈولفن مردہ حالت میں ملی ہے، جسے سائنسی طور پر انڈو پیسیفک فن لیس پورپوائز ڈولفن کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔ مقامی زبان میں اس ڈولفن کو ٹِبی ڈولفن کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے ساحلی پانیوں میں اس نسل کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے جبکہ یہ واقعہ انتہائی کم وقت میں دوسری ہلاکت ہے جس نے ماہرینِ ماحولیات کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نوشہرہ: گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
’جیو نیوز‘ گریبنوشہرہ میں تحصیل پبی کے علاقے ڈاگی جدید میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ جدید میں گھر کے اندر کمرے کی چھت اچانک گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گھر کے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو کے مطابق 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ، 4 سالہ دعا شامل ہیں۔
ریسکیو کے اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی اسپتال منتقل کر دیا۔