پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین سے بدتمیزی کی، ثروت اعجاز قادری
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ میری فیملی کی بے حرمتی کی گئی، ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور قربانیاں دی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس چھاپے میں ملوث پوری ٹیم کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کی رہائش قادری ہاؤس پر پولیس کے چھاپے کے حوالے سے رہنماؤں نے اہم پریس کانفرنس کی۔ ثروت اعجاز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے خواتین سے بدتمیزی کی ہے۔ قادری ہاؤس کی قیادت نے پولیس کارروائی کو چار دیواری کے تقدس کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ملنے والا اسلحہ لائسنس یافتہ اور قانونی بتایا اور کہا کہ اگر کوئی فرد جرم میں ملوث ہوتا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے خود تعاون کیا جاتا، میری فیملی کی بے حرمتی کی گئی، ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور قربانیاں دی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس چھاپے میں ملوث پوری ٹیم کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا، میں ریاست کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فوری رابطہ کیا اور تعاون کا یقین دلایا، ہم پرامن ہیں پر امن رہیں گے لیکن اپنے لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہیں دیکھ سکتے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور: نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم 3 سال بعد گرفتار
لاہور:تھانہ کاہنہ پولیس نے تین سال قبل نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد نے ٹیم کے ہمراہ کچوانہ گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمن کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ واقعہ دونوں پارٹیوں کے درمیان گھریلو مسئلے کا شاخسانہ تھا، جہاں ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے رشتے دار کے گھر دھاوا بولا۔
جھگڑے کے دوران مقتول جمعہ خان کو سر پر ڈنڈا اور اینٹ لگنے سے شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم علی خبیب گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔