5 یا زیادہ سے زیادہ 10 سال میں ایٹمی جنگ ناگزیرہے: ایلون مسک
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
امریکہ (ویب ڈیسک ) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کےسربراہ ایلون مسک نے جنگ سے متعلق بیان دے کر سوشل میڈیا پر بئی بحث چھیڑ دی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ پانچ یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ کا ہونا ناگزیر ہے۔
ایلون مسک نے یہ ٹویٹ ایک صارف ہنٹر ایش کی پوسٹ کے جواب میں کی۔
ہنٹر ایش نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے جنگ کے امکانات یا جنگ کے مصدقہ خطرات ختم ہوگئے ہیں، جس کے باعث تمام حکومتیں کمزور ہوگئی ہیں۔
ایلون مسک نے اسی پوسٹ کے جواب میں پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہونے سے متعلق پیشگوئی گی۔
واضح رہے انہوں نے اس متعلق مزید کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :