راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دئیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دئیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچنے پر یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ ڈیم کے محفوظ انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
راول ڈیم کے سپل ویز کھلنے کے بعد پانی کے اخراج کا عمل جاری ہے اور پانی کی سطح میں کمی آتے ہی سپل ویز کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نیلور اور دیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود رہے تاکہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں اور حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت سے چھوڑے گئے پانی کے باعث دریائے ستلج میں تباہ کن سیلاب، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرِ آب بھارت سے چھوڑے گئے پانی کے باعث دریائے ستلج میں تباہ کن سیلاب، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرِ آب افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا ، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی کئی جنگیں ختم کرائیں مگر یوکرین تنازع سب سے مشکل ہے، صدر ٹرمپ حماس کا غزہ میں ٹیکنوکریٹ حکومت پر اتفاق، اسرائیلی جواب کا انتظار ‘سیلاب کی تباہی سے بچنے کیلئے آبی گزرگاہوں کے راستوں سے ہوٹل اور آبادیوں کو ہٹانا ہو گا، مصدق ملک ‘ خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس جمعہ کو ہوگا، ایجنڈا جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پانی کی سطح راول ڈیم سپل ویز
پڑھیں:
گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
سٹی42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کسان بورڈ پنجاب میاں محمد اجمل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے کسانوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی گئی تھی۔ موجودہ سیلابی صورتحال نے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کسان اپنا خون پسینہ بہا کر ہمیں گندم مہیا کرتے ہیں، اس لیے اُن کی فلاح اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ زراعت میں جدید مشینری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ پیداوار میں اضافہ اور نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں معاشی استحکام لانا ہے اور کسان اس ہدف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
کسان وفد نے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے تاکہ منڈیوں میں رسائی آسان ہو۔ کسانوں نے بتایا کہ سیلابی ریلوں میں ان کی جمع پونجی، مال مویشی اور گندم بہہ گئی ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں کے کسان شہروں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں گندم کی پوری قیمت ادا کی جائے تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو۔