Al Qamar Online:
2025-06-26@18:40:57 GMT

حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT



اسلام آباد:

حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوگیا۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد راول ڈیم اور خانپور ڈیم میں پانی کا لیول بڑھ گیا ہے جس سے دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح ایک ایک فٹ بلند ہوگئی۔ 

ایم ڈی واسا کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 19 سو 82 فٹ ہے، خانپور ڈیم میں موجود پانی کا ذخیرہ 19 سو 20 فٹ ہے۔ 

راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 52 فٹ ہے، راول ڈیم میں موجود پانی کا ذخیرہ 17 اشاریہ 36 فٹ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے جس کے باعث دستیاب ریسورسز میں مزید اضافے کا امکان ہے، اضافی بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان میں پانی ڈیم میں

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان کے خوش ذائقہ پھل موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں، معیشت متاثر

جنوبی وزیرستان اپنی زرخیز وادیوں اور خوش ذائقہ پھلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ آڑو، خوبانی، الوچے اور سیب جیسی منفرد اقسام اپنی رنگت اور ذائقے کی بدولت مقامی اور عالمی مارکیٹ میں اپنی پہچان رکھتی ہیں۔ تاہم رواں سال موسمیاتی تبدیلیوں، زیر زمین پانی کی کمی اور چھوٹے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے پھلوں کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے۔

مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ موسم کی غیر متوقع تبدیلیوں نے پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث پھل کی مقدار اور معیار دونوں متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی قلت کی وجہ سے زمین کی زرخیزی کم ہوئی اور چھوٹے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے میں دشواری پیش آئی۔

یہ صورتحال نہ صرف مقامی کسانوں کی معاشی حالت کو متاثر کر رہی ہے بلکہ اس کا برا اثر قومی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے کیونکہ جنوبی وزیرستان کے پھل ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر زیر زمین پانی کے انتظام اور ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہ دی گئی تو یہ بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنوبی وزیرستان جنوبی وزیرستان کے پھل موسمیاتی تبدیلی

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈیفنس اور کلفٹن میں بارشوں کے پیش نظر ٹیمیں اور مشینری تعینات
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ
  • مسلسل 2 روز سے جاری کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ
  • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی
  • جنوبی وزیرستان کے خوش ذائقہ پھل موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں، معیشت متاثر
  • راول میمن کا ٹنڈوجام کا دورہ،برسات کے انتظامات کاجائزہ