بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیئے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 1751اعشاریہ 50 فٹ تک پہنچنے کے بعد سپل ویز کھول دیئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لئے گئے تھے اور اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور امدادی عملہ فیلڈ میں موجود تھا۔انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات جاری ہیں، سید پور ولیج اور چٹھہ بختاور سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کا کام جاری ہے، شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں 16 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔انتظامیہ نے قریبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جڑواں شہروں میں چٹھہ بختاور، کری روڈ ، صادق آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی اجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی سیلاب متاثرین کیلئے ہمارے پاس وسائل موجود ، کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، علی امین گنڈاپور آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31اگست، رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل طوفانی بارشیں، بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق بارشوں میں مزید شدت متوقع ہے،3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے حکام کی بریفنگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیم میں پانی کی سطح بارشوں کے
پڑھیں:
پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
طلحہ اشرف:پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے بعد دریاؤں کی صورتحال اب مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے, سیلاب سے متاثرہ افراد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کر رہے ہیں،متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے،آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ،کل 30 سے 35ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے،6سے7اکتوبر کو بارشوں کا خطرناک سپیل متوقع ہے،بارشوں کے بعد موسم میں واضح تبدیلی آئے گی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب سمیت نارتھ ویسٹرن کے27اضلاع متاثر ہونگے،چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھے گامگر کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی،منگلا میں اب تک 1.2 فیصد پانی کی گنجائش پڑی ہے ،دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔