Jasarat News:
2025-11-03@07:45:24 GMT

راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں راول ڈیم میں نہانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی کے باوجود نہاتے ہوئے 3نو جوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں 3 نوجوان نہانے کے غرض سے گئے تھے کہ اسی دوران تینوں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔عید الاضحی کے دوسرے روز اسلام آباد میں 3 نوجوان راول ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تینوں لڑکے پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی تھے۔پولیس کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی سید حسین مہدی، شاہزیب اور عبدالاحد سیروتفریح کیلئے راول ڈیم آئے تھے۔ نہاتے ہوئے تینوں ڈوب گئے۔ پاکستان نیوی کے غوطہ خوروں نے ایک لاش اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا تاہم بعد میں وہ دونوں بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں نہانے پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا، ذمہ دار کون ہے؟ تعین کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے راول ڈیم میں نہانے پر عائد پابندی کی مکمل پاسداری کی ہدایت بھی کی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ نہاتے ہوئے

پڑھیں:

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

اسکرین گریب

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

 ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔

تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • سکھر: شہر بھرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑاتے ہوئے
  • سنجھورو: مسیحی نوجوان نے دوسری مرتبہ اسلام قبول کرلیا
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد