سجاول: آئی بی اے ٹیسٹ پاس اُمیدواروں کی ریلی، دھرنا دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سجاول (نمائندہ جسارت) سندھ کے پسماندہ علاقے کے آئی بی اے ٹیسٹ 2021 اور 2023 کے پاس اُمیدواروں نے ڈی ای او آفس کے سامنے احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اُمیدواروں کے تقررنامے موصول ہونے کے بعد جوائننگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف آصف میمن، طاہر ہاشم سومرو، بلاول کناد احسان بھجورو، تنویر زئور، شاہد لوہار، محمد باقا درس معشوق، عامر حیدر سارنگ سومرو، پیر سجاد سمیت و دیگر متاثرہ اُمیدواروں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے دھرنا دے کر نعرے لگائے اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے سامنے آواز بلند کی۔ اس موقع پر متاثرہ اُمیدواروں نے کہا کہ ہم بے روزگار ہیں، پورے سندھ میں اپنی محنت سے میرٹ لسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں، ٹیسٹ پاس کرنے والے اُمیدواروں کو تقررنامے مل چکے اور یہ ٹیسٹ پاس اُمیدوار اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، لیکن ضلع کے افسران اس پر عمل نہیں کرتے۔ متاثرہ نوجوانوں نے حکومت سندھ اور ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ ضلع میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس اُمیدواروں کو تقررنامے جاری کیے جائیں۔ احتجاج میں، گسٹا رہنماء غلام قادر باغی، پ الف رہنما نثار میمن شہزاد میمن نے یکجہتی طور پر شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا میدواروں ٹیسٹ پاس
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔