بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے چیئرمین نےسوئٹزرلینڈ کے لوزان میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ، جس کے مطابق چائنا میڈیا گروپ باضابطہ طور پر 2026 میلانو کوٹینا سرمائی اولمپک گیمز کے حقوق رکھنے والا براڈکاسٹر بن گیا ہے۔ یادداشت کے مطابق فریقین نے 2026 میلانو سرمائی اولمپک گیمز کے فروغ، ایونٹ کی نشریات اور رپورٹنگ اور اہلکاروں کے تبادلوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں اطالوی وزیر اعظم میلونی سے ملاقات کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ چین اٹلی میں 2026 سرمائی اولمپک گیمز کی میزبانی کی حمایت کرتا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون چین اور اٹلی کے درمیان عوامی تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے دونوں رہنماؤں کی تجویز پر عمل درآمد کا ایک اہم موقع ہے۔چائنا میڈیا گروپ جدید میڈیا ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کے سامنے ایک حیرت انگیز اور ناقابل فراموش اولمپک گیمز پیش کرے گا۔شین ہائی شونگ نے توقع کا اظہار کیا کہ دونوں فریق سرمائی اولمپک گیمز اور چین – اٹلی سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر کھیلوں، ثقافت اور فلم و ٹیلی ویژن جیسے مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو گہرا کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتمادکو فروغ دیا جائے ، چینی اور اطالوی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دیا جائے اور چین اٹلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دیا جائے ۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرمائی اولمپک گیمز چائنا میڈیا گروپ کے درمیان

پڑھیں:

گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا

اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔

یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔

        View this post on Instagram                      

اس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/

واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/

 

متعلقہ مضامین

  • چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
  • ’میمز‘ سے انقلاب؟ سی جے پی احتجاج میں جین زی کا نیا انداز
  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا