کینیڈا نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینیڈا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہاماس کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر میگا ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
کینیڈین ٹیم نے نہ صرف بہاماس کو محض 57 رنز پر ڈھیر کیا بلکہ ہدف کو صرف 5.
کینیڈا کوالیفائر مرحلے میں تمام پانچ میچز جیت کر ناقابلِ شکست رہا اور اسی تسلسل کے ساتھ اب وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا حصہ بن گیا ہے۔
اب تک ایونٹ کے لیے کینیڈا سمیت 12 ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں جن میں بھارت، سری لنکا، آسٹریلیا، افغانستان، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔
باقی سات ٹیموں کا انتخاب ایشیا، افریقہ اور یورپ کے علاقائی کوالیفائنگ راؤنڈز کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026
پڑھیں:
ورلڈ کلچر فیسٹیول پانچویں روز میں داخل، شرکا کی دلچسپی برقرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: آرٹس کونسل میں جاری عالمی ثقافتی میلہ آج پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔
فیسٹیول کے پانچویں دن بھی مختلف ثقافتی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی جن میں تھیٹر، اوپیرا اور اوپن اسکریننگ شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق دوپہر اور شام کے اوقات میں مختلف ایونٹس رکھے گئے ہیں جن کا مقصد بین الاقوامی ثقافت کو عوام کے سامنے لانا ہے۔
شام 4 بجے Nordic Europe Spotlight کی جانب سے ایک مفت فلم اسکریننگ ہوگی جس میں شائقین یورپین ثقافت اور فلم سازی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس ہوں گے۔
شام 7 بجے یورپی گلوکارہ اوپیرا پرفارم کریں گی، ان کا اوپیرا پرفارمنس فیسٹیول کے اہم پروگراموں میں سے ایک تصور کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد رات 8 بجے پاکستانی تھیٹر پلے “فلرٹس” پیش کیا جائے گا جس میں مقامی اداکار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔
فیسٹیول کے دوران مختلف دنوں میں ورکشاپس، موسیقی، تھیٹر، فلم اسکریننگ اور آرٹ ایکٹیویٹیز شامل ہیں اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔