میلانو سرمائی اولمپک گیمز سے متعلق چائنا میڈیا گروپ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
میلانو سرمائی اولمپک گیمز سے متعلق چائنا میڈیا گروپ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے چیئرمین نےسوئٹزرلینڈ کے لوزان میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ، جس کے مطابق چائنا میڈیا گروپ باضابطہ طور پر 2026 میلانو کوٹینا سرمائی اولمپک گیمز کے حقوق رکھنے والا براڈکاسٹر بن گیا ہے۔ یادداشت کے مطابق فریقین نے 2026 میلانو سرمائی اولمپک گیمز کے فروغ، ایونٹ کی نشریات اور رپورٹنگ اور اہلکاروں کے تبادلوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں اطالوی وزیر اعظم میلونی سے ملاقات کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ چین اٹلی میں 2026 سرمائی اولمپک گیمز کی میزبانی کی حمایت کرتا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون چین اور اٹلی کے درمیان عوامی تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے دونوں رہنماؤں کی تجویز پر عمل درآمد کا ایک اہم موقع ہے۔
چائنا میڈیا گروپ جدید میڈیا ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کے سامنے ایک حیرت انگیز اور ناقابل فراموش اولمپک گیمز پیش کرے گا۔شین ہائی شونگ نے توقع کا اظہار کیا کہ دونوں فریق سرمائی اولمپک گیمز اور چین – اٹلی سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر کھیلوں، ثقافت اور فلم و ٹیلی ویژن جیسے مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو گہرا کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتمادکو فروغ دیا جائے ، چینی اور اطالوی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دیا جائے اور چین اٹلی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دیا جائے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین، بنگلہ دیش، پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں، چینی وزارت خارجہ قومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر سابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرمائی اولمپک گیمز چائنا میڈیا گروپ کے درمیان
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو