دنیا بھر میں آج اولمپکس ڈے منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور:
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج اولمپکس ڈے منایا جا رہا ہے۔
ہر سال 23 جون کو دنیا بھر میں اولمپکس ڈے منایا جاتا ہے، اس دن کومنانے کا مقصد جدید اولمپکس کے آغاز کے ساتھ کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے اولمپک واک سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جاتے ہیں، پاکستان میں بھی اس دن کو منانے کا اہمتام کیا گیا ہے۔
اولمپک ڈے تقریبات کے سلسے میں بچوں کو پی ا واے کے اولمپک میوزیم کا دورہ کرایا گیا، میوزیم میں رکھے میڈلز، ٹرافیز اور پرچموں کے بارے میں بتایا گیا۔
پاکسان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج ایچی سن کالج لاہور میں اولمپکس ڈے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ہاکی، رگبی اور ٹینس کے کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔