بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، اسپل ویز کھول دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ تک پہنچنے کے بعد صبح ساڑھے 8 بجے اسپل ویز کھول دیے گئے۔
مزید پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، آج صبح 10 بجے سپل ویز کھولے جائیں گے
ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے تھے اور اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور امدادی عملہ فیلڈ میں موجود تھا۔
مزید پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔ سید پور ولیج اور چٹھہ بختاور سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں نکاسیٔ آب کا کام جاری ہے۔ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں 16 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپل ویز راول ڈیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپل ویز راول ڈیم راول ڈیم میں پانی کی سطح اسپل ویز
پڑھیں:
طوفانی بارشوں کا خدشہ؛ اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے تمام ٹریلز 72 گھنٹوں کیلئے بند
اسلام آباد( صغیر چوہدری ) مارگلہ ہلز ٹریلز پر ہائکنگ کرنے والوں کے لئے وارننگ ،وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام مارگلہ ہلز ٹریلز آئندہ 72 گھنٹوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایڈشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئیندہ 72 گھنٹوں میں اسلام آباد میں شدید ،طوفانی بارشوں کا خدشہ ہے اس لئے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مارگلہ ہلز پر آنے والے سیاحوں اور ہائیکنگ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹریل 2 ٹریل3 ٹریل 4 اور ٹریل 5 کے علاوہ سید پور ویلج کی بیک سائڈ پر واقع ٹریل 19 اگست تک بند رہیں گے۔