وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹا ئو ن کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ا یس )وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اھلیان راول ٹا ئو ن کے لئے راول ٹان کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے۔ سابق چیئرمین یونین کونسل راول ٹا ئو ن مارگلہ ٹان سید ظہیر احمد شاہ کی درخواست پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹان کمیونٹی سینٹر پلاٹ کی صفائی، لیولنگ،فلنگ،پورے پلاٹ پر سیمٹی فرش،مکمل پلاٹ پر چاردیواری، چاردیواری پر خاردار تار(کنڈہ تار) گلی نمبر 2 ،گلی نمبر 3،اور گلی نمبر 4،سے کمیونٹی سینٹر کی طرف آنے والے پانی کی نکاسی کے لئے ڈرینیج لائن،اور مین گیٹ، کی تعمیر کے لئے فنڈ کی منظوری دے دی ۔

سابق چیئرمین یوسی سید ظہیر احمد شاہ کی نگرانی میں راول ٹان کمیونٹی سینٹر کے پلاٹ پر کام شروع کروا دیا گیا ھے۔ انشااللہ بہت جلد تعمیر کے کام کی تکمیل کے بعد اھلیان راول ٹان کمیونٹی سینٹر کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لئے استعمال کر سکیں گے۔کام کے آغاز کے موقع پر سرپرست اعلی راجہ محبوب الہی،راجہ عبدالقیوم،راجہ نوید احمد،سردار فاروق،چوہدری محمد یامین،ظفر قریشی،حاجی زمرد، راجہ جنید، نمبردار اختر، راجہ حسنین، چوہدری وقاص، نصیر جنجوعہ،اے ڈی خان طارق محمود اور دیگر اھلیان راول ٹان موقع پر موجود تھے جنھوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے راول ٹان میں گندگی کے ڈھیر کی علامت کمیونٹی سینٹر پلاٹ کے لئے فنڈ کی منظوری اس کی صفائی کروانے اور پلاٹ پر تعمیر کا کام شروع کروانے پر وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ اور سابق چیئرمین یونین کونسل راول ٹان مارگلہ ٹان سید ظہیر احمد شاہ کا خصوصی شکریہاداکر تے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں، تین سوالوں کا جواب دیں، راہول گاندھی مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں، تین سوالوں کا جواب دیں، راہول گاندھی مزید حملوں کا خدشہ؛ نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان غزہ میں حالیہ دنوں میں بھوک کے باعث 29 بچے اور بزرگ شہید ہوئے، فلسطینی وزیر صحت جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا،صدر اور وزیر اعظم نے ایوارڈ دیا شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی استحکام سے اقدامات سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ورلڈ بینک پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموش رہنے پر نواز شریف کا پولی گراف ٹیسٹ کیا جائے، بیرسٹر سیف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ن کمیونٹی سینٹر کے کے لئے

پڑھیں:

صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔

متعلقہ مضامین

  • صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
  • جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر ہو نے والا اجتماع عام تاریخی ہو گا،ڈاکٹر طارق سلیم
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • کراچی، گلستان جوہر میں 200 سے زائد جھگیاں آگ لگنے کے باعث جل گئیں، مویشی بھی ہلاک
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • نیدرلینڈ پارلیمانی انتخابات، اسلام مخالف جماعت کو شکست، روب جیٹن ممکنہ وزیر اعظم
  • پنجاب کی 94 تحصیلوں میں کیمرے نصب کرنے کے فنڈز جاری
  • ای چالان: کراچی میں کن مقامات پر کیمرے  نگرانی کررہے ہیں؟