سٹی 42:صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے  فین انڈسٹری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی 

چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان الیکٹرک فین منیو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد  نے ملاقات کی ؛صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے،چیئرمین پیفما نبیل الیاس کی قیادت میں وفد نے فین انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، وفد نے فین انڈسٹری سے متعلق نئے ایس آر او سے پیدا ہونے والی صورتحال بارے بتایا ، صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین  نے  فین انڈسٹری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی 
چوہدری شجاعت حسین  نے کہا فین انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ،فین انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ،انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم سے بات کروں گا ،
سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کی سہولت موجود ہے،پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کے باعث تیزی سے نئی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے،پاکستان الیکٹرک فین منیو فیکچرز ایسوسی ایشن سپیشل اکنامک زونز میں نئی انڈسٹری لگا سکتے ہیں،گجرات میں 300ایکڑ رقبے پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جا رہی ہے،گجرات کی فین انڈسٹری مشرق وسطی اور دیگر ممالک کو پنکھے برآمد کرتی ہے
سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں ،چوہدری شافع حسین
چئیرمین پیفما نبیل الیاس نے کہا چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ فین انڈسٹری کا خیال رکھا اب بھی وہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے ،چوہدری شجاعت حسین سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں ،اس لئے ان کے پاس آئے ہیں ،
وفد میں مختلف فین مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے حکام شامل تھے ۔

 خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔

جیل میں ڈاکٹروں نے پتھری کا بتایا، آپریشن کیلئے اسپتال میں ہوں، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • عالمی کرپٹو انڈسٹری نے بلال بن ثاقب کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا
  • شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
  • شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات