کیا ماہرہ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کریں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے۔
ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے لیے ہمایوں سعید کے ہمراہ امریکہ میں موجود ہیں، ایک فین میٹ اینڈ گریٹ سیشن کے دوران ان سے مستقبل میں بالی ووڈ میں کام سے متعلق سوال کیا گیا تو ماہرہ خان نے محتاط لیکن واضح مؤقف اختیار کیا۔
ماہرہ نے کہا، ’میں کینسل کلچر یا بائیکاٹ کے حق میں نہیں ہوں، لیکن موجودہ حالات کی وجہ سے جب ملک کی بات آئے تو جذباتی ردعمل عام ہو جاتا ہے۔ ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے اور خود میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، کیونکہ آخرکار ہمارا ملک ہی ہماری محفوظ جگہ ہے۔‘
View this post on InstagramA post shared by Dr.
اداکارہ کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آرہے ہیں۔ کچھ مداحوں نے ان کے جواب کو بہترین قرار دیا جبکہ کئی نے کہا کہ جب انہیں موقع ملے گا وہ دوبارہ بھارت میں کام کریں گی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔