غزہ کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خیبر پختونخوا میں ہڑتال اور مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
تاجر تنظیموں نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل انسانیت سوز مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دن بھر اجتجاجی ریلیاں نکالیں اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور ملک کی تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر ملک بھر کی طرح صوبائی دارلخلافہ پشاور اور صوبے کے طول و عرض میں بھی غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور تمام تاجر تنظیموں نے غیرمعمولی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شٹرڈاون ہڑتال کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ تاجر تنظیموں نے غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی مسلسل انسانیت سوز مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دن بھر اجتجاجی ریلیاں نکالیں اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر پشاور کے معروف تجارتی مراکز اشرف روڈ، چوک یادگار، تاریخی قصہ خوانی بازار، خیبر بازار اور اندرون شہر کے دیگر کاروباری مراکز میں دن بھر ہو کا عالم تھا۔ ہڑتال کے سلسلے میں معروف تجارتی مرکز اشرف روڈ پر جماعت اسلامی ضلع پشاور اور پاکستان بزنس فورم کے تحت غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی بھی نکالی گئی۔
جس کی قیادت جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع، ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ، سٹی امیر حافظ حمید اللہ ایڈوکیٹ، پاکستان بزنس فورم کے صدر خالد گل مہمند، خیبربازار کے صدر خالد محمود اور پشاور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایگزیکٹو کمیٹی کے منتخب ممبر حاجی سیف اللہ خان کی قیادت میں مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پہنچی، جہاں پر ریلی کے شرکاء سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع، ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ، سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، خالد گل مہمند اور تاجر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور فلسطین میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے اسرائیل نے ظلم بربریت اور سفاکیت کی تمام حدیں پار کی ہیں۔ اسرائیل کی ایماء پر بھارت بھی خطے میں جنگ مسلط کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے لیکن مودی سن لے کہ پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا ملک ہے اس کو غزہ کی طرح نہ سمجھے، بھارت نے اگر جنگ چھیڑنے کی غلطی کی تو یہ جنگ بھارت کی تباہی پر ہی رکے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل غزہ کے مظلومین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، آج پشاور کے تاجروں نے اپنا کاروبار بند رکھ کر اپنی ایمانی غیرت کا عملی ثبوت دیا یے۔ کامیاب ہڑتال نے ثابت کردیا کہ عوام اور تاجر برادری کے دل غزہ کی مظلوم ماوں، بہنوں، بچوں اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن اور پاکستان کی تاجرتنظیموں کی کال پر صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند اور ضلع خیبر میں شٹر ڈاون ہڑتال کے دوران تاجروں نے اپنا کاروبار بند رکھا اور غزہ کے مظلوم عوام پر اسرائیل کی مسلسل بمباری اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنان اور تاجر تنظیموں نے ریلیاں نکالیں، اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے مظاہرے کئے گئے۔ ملک گیر ہڑتال کے سلسلے میں خیبر پختونخواکے طول و عرض میں نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) اور Hope نے نجی تعلیمی اداروں کے لئے 26 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ اظہار یکجہتی تاجر تنظیموں نے غزہ کے مظلومین جماعت اسلامی اسرائیل کی اور غزہ کے کرتے ہوئے کے امیر
پڑھیں:
پیر پگارا کا فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، حر جماعت کو دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔
اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔
سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر انتقال کر گئے
پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔
مزید :