کوئٹہ، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے شٹرڈاؤن ہڑتال، دکانیں بند
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر آج کوئٹہ و دیگر شہروں میں کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر تاجروں نے اپنی دکانیں، مارکیٹس، بازار اور کاروبار بند کرکے فلسطین بلخصوص غزہ کے مظلوم عوام سے ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔ سیاسی، سماجی اور تاجر تنظیموں کی جانب سے شٹرڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شٹرڈاؤن ہڑتال
پڑھیں:
پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
---فائل فوٹولاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
2 لاکھ 54 ہزار 12 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 1 لاکھ 65 ہزار 312 امیدوار کامیاب ہوئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔
سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.08 فیصد جبکہ آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 52.87 فیصد رہا۔
فیصل آبادکنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔
ڈی جی خان میں نتائج کا اعلانڈی جی خان کے تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ اشفاق احمد کے مطابق ڈی جی خان میں کُل 91 ہزار 180 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا،جن میں 74 ہزار 180 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 81 فیصد رہا۔
سرگودھامیٹرک امتحان 2025ء کے نتائج کے مطابق 73 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔
سرگودھا میں ہونے والے امتحانات میں 93 ہزار 582 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 69 ہزار 72 امیدوار کامیاب ہوئے۔
بہاولپور
کنٹرولر امتحانات کے مطابق بہاولپور میں 90 ہزار 493 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کی تعداد 62 ہزار860 رہی۔
بہاولپور میں کامیابی کا تناسب 69 فیصد رہا۔
گوجرانوالہ
کنٹرولر امتحانات کے مطابق گوجرانوالہ میں امتحانات میں 2 لاکھ 25 ہزار 71 امیدواروں نے شرکت کی، ایک لاکھ 58 ہزار 863 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ گوجرانوالہ میں کامیابی کا تناسب 70.58 فیصد رہا۔
کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں پہلی تین پوزیشنز 19 طلبا وطالبات نے حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان
تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں امتحانات میں 91 ہزار 180 امیدواروں نے حصہ لیا۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق ڈی جی خان میں 74 ہزار 180 طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 81 فیصد رہا۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے ہیں۔