2025-06-12@15:54:14 GMT
تلاش کی گنتی: 33852
«تاجر تنظیموں نے»:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) طیارہ حادثے پر نواز شریف کا بھارت کیلئے پیغام، دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ طیارے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ دوسری جانب ایئر انڈیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 242 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ اندوہناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب لندن کے لیے روانہ ہونے والا طیارہ پرواز کے چند لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں متعدد لاشیں جھلس گئیں اور ناقابلِ شناخت ہو گئیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے مسافر کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے، جو زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے اور ہوش میں ہے۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف...
پیمرا نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف واجبات کی ادائیگی کے لیے دیئے جانے والے تین پوسٹ ڈیٹڈ چیکوں کا بینک سے ڈس آنر ہونے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا (ترمیمی ) ایکٹ 2023کے سیکشن (3)33کے تحت متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کمپنی کے ذمہ تین کروڑ چھتیس لاکھ پینتالیس ہزار نو سو تریسٹھ روپے واجب الادا ہیں،...
فوٹو: اماراتی میڈیا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں شیخ طحنون بن زاید، شیخ حمدان بن محمد اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پر شہباز شریف نے اماراتی قیادت سے اظہار تشکر کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی استحکام کیلئے اماراتی صدر کی کاوشوں اور سفارت کاری کو سراہا۔اماراتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے اور دنیا میں امن و استحکام پر زور دیا گیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات اور ترقیاتی اہداف پر مشترکہ عزم کا اظہار...
برسلز کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے اراکین کے ایک گروپ نے بیلجیئم کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل برائے باہمی امور برگٹ اسٹیونز سے ملاقات کی۔پاکستانی پارلیمانی وفد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سینیٹ میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر فیصل علی سبزواری شامل تھے۔ دوران ملاقات پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دو طرفہ تعلقات اور جنوبی ایشیا میں سلامتی کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے بھارت کے جارحانہ طرز عمل اور اس کے نتیجے میں خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پارلیمانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بجٹ سے وابستہ مثبت توقعات نے کیپٹل مارکیٹ کو زبردست تیزی کی طرف دھکیل دیا۔مارکیٹ میں آج ایک ایسا وقت دیکھا گیا، جب نہ صرف ریکارڈ بنا بلکہ معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے اندازوں سے بھی بڑھ کر کارکردگی نظر آئی، جس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 126028 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، جو ملکی مالیاتی تاریخ کا ایک سنگ میل ہے۔یہ غیر معمولی اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک کے کاروباری طبقے میں اعتماد بحال ہوا اور جس کے تحت...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال سے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہڈ کینسر میڈیسنز کے وفدنے ملاقات کی ۔ وفد میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹر اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ ہسپتال سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل تھے۔ مصطفی کمال نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ پاکستان کو 2025 کے اس پروگرام میں منتخب کیا گیا ہے۔(جاری ہے) پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا جانا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ میں اس کامیاب انتخاب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس مقصد کے لیے گلوبل پلیٹ فارم...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ Post Views: 8
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:بھارتی جارحیت پر دنیا کے سامنے پاکستانی مؤقف رکھنے کے لیے بیرون ملک دورے پر موجود اعلیٰ سطح وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکا تو پھر جنگ ہوگی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پانی کو پاکستان کی ریڈلائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کی آبی سپلائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، حتیٰ کہ جنگ جیسی صورت حال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد سے انکار یا اس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث افراط زر 4 فیصد تک جبکہ پالیسی ریٹ 11 فیصد پر آ گیا ہے، جو معاشی بہتری کی علامت ہے۔ ترقیاتی بجٹ سے متعلق اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اب حکومت ٹھوس بنیادوں پر ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے، اور اس کے لیے ٹیکس ریونیو اور برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔ سابق حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 2022 میں جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا، تو ترقیاتی بجٹ کے لیے ایک روپیہ بھی موجود نہیں تھا۔ احسن اقبال نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات...

’پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول، لندن میں بیگ خود اٹھانا پڑ رہا ہے‘، بلاول بھٹو کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بیگ اٹھائے ٹرین سے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول لیتے ہیں اور لندن میں بیگ خود اٹھانا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول اور لندن میں بیگ حود اٹھانا بلاؤل بھٹو زرداری pic.twitter.com/q8CZWmNg3G — Naveed???????? (@Navmohmand) June 12, 2025 صحافی اعزاز سید نے لکھا کہ ہمارے رہنما بیرون ممالک میں اپنا سامان بھی خود اٹھاتے ہیں اور بظاہر پروٹوکول بھی نہیں ہوتا، یہ بہت اچھی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شاندار شرکت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اداروں اور افراد کو مبارکباد دی جنہوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں:“راستہ “پاکستان کی گلیوں سے لندن فیشن ویک تک وزیراعظم نے کہا کہ اس عالمی ایونٹ میں بھرپور شرکت سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک ترقی کی طرف بڑھتا ہوا ملک ہے جو ٹیکنالوجی، جدت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہمارا ملک ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی ترقی کے اہداف کا حصہ بن...
اسلام آباد: ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسناد پیش کیں اور ذمہ داری سنبھالی۔ اس موقع پر فلپائنی صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر نے پاکستانی سفیر سے گفتگو میں پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفیر کو اس موقع پر خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ Tagsپاکستان
اپنے ایک بیان میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی حمایت کے بغیر ایران پر حملہ نہیں کر سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسرائیل امریکا کی حمایت کے بغیر ایران پر حملہ نہیں کر سکتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں جنگ کے خلاف ہوگا۔ ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ امریکی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کیلئے پوری طرح تیار...
کراچی (نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا اور رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں پینتیس ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ترسیلات زر کی آمد میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔ مئی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں اکیانوے...
اپنے بیان میں پی پی نے کہا ہے کہ جنگوں کے اثرات صرف ایک ملک تک نہیں بلکہ اس سے دنیا کے تمام ممالک متاثر ہوتے ہیں، بالخصوص جنگوں کے دوران ترقی پذیر ممالک کے اہداف بری طرح متاثر ہوتے ہیں، اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کو چاہیئے کہ دنیا میں قیامِ امن کےلیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز بہت ہی خطرناک ہوسکتا ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد اس وقت دنیا میں کئی چھوٹی بڑی جنگیں چل رہی ہیں۔ شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگوں کے اثرات صرف ایک ملک تک نہیں بلکہ اس سے...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی اور تگڑا ہے، امریکا کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، ممکنہ جوہری تنازع کے پسِ منظر میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے بارے میں امریکا میں موجود بھارت کے حامیوں نے بھی تسلیم کیا کہ بھارت نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو امریکا میں مانا جاتا ہے۔بلاول بھٹو کا...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی پرواز کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل دکھی ہوا۔انہوں نے تحریر کیا کہ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، بھارتی شہر احمد آباد کے قریب اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گئی۔بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں بھارتی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) وزیر مملکت مصدق ملک نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر اپنی سرزمین، خودمختاری اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد پر مبنی ڈوزیئر پیش کر رہے ہیں، اور دنیا پہلی بار پاکستان کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ بھارت آگ اور خون کی ہولی مت کھیلے، یہ وقت ہوش کے ناخن لینے اور عقل کی بات کرنے کا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت کے دو طیارے پہلے ہی گرائے جا چکے...

پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات15جون کو شیڈول،مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات15جون کو شیڈول،مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات 15 جون 2025 کو ہو نے جا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب برطانیہ واحد پریس کلب ہے جو گذشتہ تقریبا 16 برس سے جمہوری طریقہ کار اپنا ئے ہو ئے تنظیم سازی کے لیے ہر سال انتخابات کرواتا ہے ۔ رواں سال بھی اپنی روایت قائم رکھتے ہو ئے پریس کلب کے سالانہ انتخابات 15 جون کو برطانیہ کے دارلخلافہ لندن میں منعقد ہو رہے ہیں ۔ چوہدری ناہید رندھاوا گذشتہ کئی سالوں سے بطور الیکشن کمشنر اپنی خدما...
سٹی 42: پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ 2025-26 پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ اور پاکستان کے 16 ارب ڈالر مالیت کے کیمیکل سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے جامع ساختی اصلاحات اور مستقل پالیسی فریم ورک کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہاپاکستان کا کیمیکل سیکٹر ٹیکسٹائل، چمڑا، پلاسٹک، فارماسیوٹیکلز، زراعت اور پیکیجنگ سمیت تمام مینوفیکچرنگ سیکٹرز کا اہم ستون ہے۔ پی سی ایم اےکے چیئرمین ہارون علی خان نے اپنے بیان میں بجٹ میں بڑی صنعتوں کی بحالی ، فاٹا/پاٹا میں ٹیکس مراعات کے غلط استعمال کا نوٹس لینے اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیزکے خاتمے جیسے مثبت اقدامات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کیمیکل صنعت کے لیے مربوط پالیسی فریم ورک کی عدم...
مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدا ہی میں 1233 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وفاقی بجٹ کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت توقعات کے باعث مارکیٹ زبردست تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بدھ کے روز کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 2328 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس پر ہوا تھا، جو مارکیٹ کی اب تک کی بلند ترین سطح تھی، تاہم جمعرات کے روز بھی مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدا ہی میں...
سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ تیل و گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل نے دریافت کیا، کنویں میں جی ایچ پی ایل 5 فیصد کی حصہ دار ہے۔ ترجمان کے مطابق کنویں سے یومیہ 64 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ یومیہ 55 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا، دریافت سے ملک میں انرجی کی طلب و رسد کا فرق کم ہوگا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 16 جون 2025ء کو منعقد ہو گا۔(جاری ہے) ایس بی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں سٹیٹ بینک کی جانب سے پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ پھولوں کا تحفہ بھجوایا۔یہ اقدام ان کی برطانیہ سے یورپ روانگی سے قبل کیا گیا۔پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے بلاول بھٹو کی جانب سے یہ پھول ایون فیلڈ ہاؤس پہنچائے. جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف مقیم ہیں۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔بلاول بھٹو نے لندن میں تین روزہ قیام کے دوران برطانوی پارلیمنٹ، تھنک ٹینکس، میڈیا اداروں اور برطانوی دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے پاکستان ہاؤس اور پاکستان ہائی کمیشن میں بھی مختلف ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے...
یہ تاریخ کاایک نادرباب ہے کہ جہاں کل تک ہندی چینی بھائی بھائی کی صدائیں گونج رہی تھیں،آج وہاں تمام موسموں کے فولادی بھائیوں کی داستان رقم ہوچکی ہے۔یہ محض سیاسی تقرب کانتیجہ نہ تھابلکہ وقت کی سوئیوں کے ساتھ رواں بین الاقوامی مفادات، خطے کی حرکیات، اورعالمی قوتوں کی چالوں کاوہ پیچیدہ تاناباناتھا،جس نے دوایسے ممالک کوایک دوسرے کے پہلوبہ پہلو لاکھڑا کیا،جواپنے خمیرمیں یکسرمختلف،مگراپنے مقاصدمیں ہم آہنگ ہوگئے۔ہمالیہ کی گھاٹیوں سے فولادی بھائیوں تک اورہندی-چینی بھائی چارے سے چین-پاکستان اشتراک کی داستان کاایک ایسا آغازہوا جس نے آسمانوں کی بلندیوں اور وسعتوں،سمندروں کی گہرائی سے بھی کہیں زیادہ کی مثالیں سچ ثابت کردیں۔ دنیاکی سیاست میں کچھ تعلقات ایسے ہوتے ہیں جوبظاہرحالات کے جبرسے بنتے ہیں، مگروقت انہیں...
میں ان سطور کے ذریعے اہل فکر اور ارباب اختیار کو دعوت دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور وسائل کو پاکستان کی ترقی اور اسے دنیا کی عظیم ترین قوم بنانے کے لئے کوئی ’’بڑا قدم‘‘ اٹھائیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیئے قومی سوچ و فکر اور اجتماعی لائحہ عمل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی آباد ہیں ان کے اندر ’’پاکستانی قومیت‘‘ کا یہ جذبہ پہلے ہی سے بدرجہ اتم موجود ہے، اب ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ اس قوت کو مجتمع کیسے کیا جائے؟ اس سے قبل انہی صفحات کے ذریعے 31 مئی 2025 ء کو ’’امارات کے پاکستانی سفیر کو کھلا خط!‘‘ کے عنوان...
عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ نے باکس آفس پر مشہور فلم مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان بھر سے 12 کروڑ کا بزنس کر کے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان سے یہ فلم اب تک 28 کروڑ کما چکی ہے۔ یہ فلم 11 کروڑ کمانے والی مشہور فلم مولا جٹ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ اس فلم پر 28 کروڑ کی لاگت آئی تھی جس کو لندن سمیت پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا تھا۔ رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں...
بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ تباہ ہونے پر پاکستانی شخصیات نے بھی اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل بہت رنجیدہ ہوا۔ ایئر انڈیا کی ایک پرواز، جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، احمد آباد، بھارت کے قریب پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ میں بھارت کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ Saddened to hear...
بیجنگ :کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر برنابی نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر نے اس سال 15 نومبر کو تاریخی طور پر چینی نژاد افراد کے خلاف امتیازی سلوک پر سرکاری معافی مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ برنابی کی انتظامیہ نے کہا کہ 1892 سے 1947 تک، برنابی حکومت کی طرف سے شہر میں رہنے، کام کرنے اور کاروبار کرنے والے چینی نژاد افراد کے لیے بنائی گئی پالیسیاں اور طریقہ کار امتیازی تھے، جنہوں نے چینی نژاد افراد کے حقوق اور مواقع کو شدید طور پر محدود کر دیا۔ شہر کے میئر اور سٹی کونسل سرکاری طور پر معافی مانگیں گے اور مصالحت کے اقدامات کرنے کا...
پاک بھارت جوہری تصادم کے خطرات کا شکار،مذاکرات ناگزیر ہیں،بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز برسلز(آئی پی ایس )پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو اس کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔بلاول بھٹو نے نے بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بارے میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے اور امریکا میں بھی بھارت کے حامی اس حقیقت کو تسلیم کر چکے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقف سچ پر مبنی اور بہت تگڑا ہے۔ جسے دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے مختلف کھیلوں میں جھنڈے گاڑے ہیں،پی ایس ایل 10 کی ٹرافی اب دنیا بھر میں جارہی ہے،پوری دنیا میں پی ایس ایل کو سراہا گیا،اب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز بلوچستان سے کررہے ہیں،کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کا بھی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر اعظم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لاہور قلندر کے ساتھ دستخط کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس دوران کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور لاہور قلندر کے عاطف رانا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود احمد...
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026 کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔ محمد...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 13 سے 18 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں 13 سے 16 جون تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار کے دیگر بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بعض...
گیارہ کھرب کے وسائل ، 8 کھرب قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہونگے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔ حکومت نے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا...
— فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانگے سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دو طرفہ تجارت سمیت علاقائی صورتحال پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی وفد نے حالیہ بھارتی جارحیت اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو کی نریندر مودی کو ’ٹیمو‘ سے تشبیہہ دینے کے بیان پر وضاحتچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چینی کمپنی ٹیمو سے تشبیہہ دینے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو ان کی بات کم الفاظ میں سمجھ میں آ...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے۔نیویارک پوسٹ کو ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا پانی بندکرنیکی کوشش کی تو جنگی اقدام تصور ہوگا، جنگ بندی تعاون میں کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، قیام امن کے لیے امریکا کی ہر کوشش کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔سابق وزیر خارجہ نے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بھارت میں کوئی دہشت گردی...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے 15ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے اور آئندہ بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ میں توسیع، اور پائیدار ترقی کا واضح خاکہ پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں: افراطِ زر اور شرحِ سود میں نمایاں کمی افراطِ زر 23.4 فیصد سے گھٹ کر 4.6 فیصد تک آ گیا۔ شرحِ سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی، جو کئی سالوں کی کم ترین سطح ہے۔ معاشی حجم اور جی ڈی پی میں ریکارڈ اضافہ ملکی معیشت پہلی بار 400...
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو 2014ء کے دھرنا کیس سے بری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیس کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سنایا، یہ فیصلہ بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر سنایا گیا۔ انتظامیہ نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس نے طاہر القادری کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی تھی۔ مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری تاحال اشتہاری ہیں۔ Post Views: 5

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ان کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے ملاقات کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ان کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بجٹ 2025 2026 میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قومی حکومت نے خصوصی کاوشیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام کے لیے کچھ ریفارمز ابھی بھی ہورہی ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے۔(جاری ہے) وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ موجودہ بجٹ تجاویز میں اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل، مقدمات کی پیروی ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت مکمل کروانے کے لیے خصوصی اقدامات...
لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز جمعرات کی صبح احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گئی، جس میں 242 افراد سوار تھے۔ طیارے میں 230 مسافر اور 12 عملے کے ارکان شامل تھے۔ حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کی اطلاع نہیں ملی، اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، جہاز لینڈنگ سے محض چند لمحے قبل زمین سے 625 فٹ کی بلندی پر تھا جب اچانک اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔ اس کے فوراً بعد زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، اور طیارہ قریبی بستی میں جا گرا، جہاں متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مزید پڑھیں: ایئر انڈیا کا...

پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا جانا ایک اہم سنگِ میل ہے،وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا جانا ایک اہم سنگِ میل ہے۔اس مقصد کے لیے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہون نے کہا یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ پاکستان کو 2025 کے اس پروگرام میں منتخب کیا گیا ہے ۔پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی...
لاس اینجلس میں پرتشدد واقعات کے پیچھے امریکی صدر اور گورنر کیلیفورنیا کی مخالفت ہے ، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب محمد عارف نے امریکا میں جاری پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلیفورنیا کے گورنر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث لاس اینجلس سمیت کئی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مظاہروں اور جھڑپوں کے باعث حکومت کو لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرنے پڑے، جو ایک سنجیدہ صورتحال کی نشاندہی ہے۔محمد عارف نے واضح کیا کہ ان پرتشدد واقعات میں پاکستانی کمیونٹی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تباہی مچا کر گئی، ہم نے پاکستان کی معیشت کو بحال کیا۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی طور پر غیر مقبول اور معاشی طور پر ناگزیر اقدامات کیے۔ پچھلی حکومت پاکستان کو اندرونی طور پر ڈیفالٹ کرا چکی تھی۔ جو نفرت پھیلاتا ہے وہ پاکستان کے نظریے کا دشمن ہے: احسن اقبالوفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جو نفرت پھیلاتا ہے وہ پاکستان کے نظریے کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کیا، ہم جب آئے تھے تو سیلاب کا سامنا کیا اور ترقیاتی بجٹ بڑھایا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ووٹ بینک اور کرپشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ11 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، غربت کی لکیر 4 فیصد نیچے آ گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہو چکا، اس پر وزیر صاحب نے پریس کانفرنس بھی کرلی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ 111 محکموں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
قیصرکھوکھر : پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 16 جون کو طلب کرلیاگیا۔ پنجاب کابینہ کے بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری منظورکرلی گئی ہے،کیبنٹ ونگ کے مطابق پنجاب کابینہ کابجٹ اجلاس سولہ جون کو صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کا بجٹ پہلے 13 جون کوپیش ہوناتھالیکن اب اس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اوریہ اب 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب بجٹ کی تیاری جاری ہے،اس میں کچھ وقت لگے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری اور وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بجٹ کی تاریخ تبدیلی کی...

پاکستانی پارلیمانی وفد کی یورپی پارلیمنٹ میں INTA چیئرمین سے اہم ملاقات، بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا
لندن (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے یورپی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی (INTA) کے چیئرمین برنڈ لانجے سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، علاقائی امن و استحکام اور بھارت کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے جیسے اقدامات کو نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ اخلاقی و معاہداتی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں زور دیا کہ یورپی یونین کو، بطور قانون کی حکمرانی کے علمبردار، بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک میں شدید ہیٹ ویو کے باعث موٹروےپولیس سنٹرل ریجن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کے مطابق شدید گرمی میں گاڑی چلانے سے پہلے پانی اور کولنٹ کولازمی چیک کریں، گاڑیوں کے انجن کا درجہ حرارت اور ٹائر پریشر پر نظر رکھیں، شدید گرمی میں گاڑی میں لائٹر،موبائل فون،پرفیوم اور کاربونیٹڈ مشروبات نہ رکھیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہے کہ دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،بچوں اور بزرگوں کو گرمی میں گاڑی میں تنہا چھوڑنے سے گریز کریں،اضافی پانی اور فرسٹ ایڈ باکس ساتھ رکھیں، گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کریں، گاڑی پارک کرتے ہوئے کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں تاکہ...

مقبوضہ کشمیر سے خاتون شادی کیلئے بارڈر کراس کرکے آئیں تو کیا کیا؟ پاک فوج کے کیپٹن نے دلچسپ قصہ سنا دیا
لا ہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے کیپٹن نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سنایا جب مقبوضہ کشمیر سے ایک خاتون لائن آف کنٹرول کراس کرکے پاکستان شادی کے لیے آگئی تھیں۔نجی ٹی و ی جیونیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر نشر ہونے والی خصوصی اقساط میں میزبان تابش ہاشمی پاکستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئے جس میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔ایک قسط میں لیفٹیننٹ کرنل علی، میجر اسفند یار، کیپٹن شیر جنگ، کیپٹن علی اور صوبیدار نزاکت نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔دوران پروگرام کیپٹن علی سے میزبان تابش ہاشمی نے سوال پوچھا کہ یہ کیا قصّہ ہے کہ دوران جنگ بارڈر پر گولیاں آرہی ہیں، گولے آ رہے ہیں مگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صحرائے چولستان میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔مقامی باشندوں کے مطابق چولستان میں پانی کے ذخائر خشک ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے مویشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید گرمی کے باعث صحرائی علاقوں میں مال مویشیوں کی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہو رہی ہیں۔مقامی افراد نے مزید بتایا کہ سخت گرمی اور کنویں خشک ہونے سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔اس کے علاوہ لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کی شدت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس...

بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا، سینیٹر عرفان صدیقی
بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاک ترکیہ دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور سلامتی اور دفاع سمیت باہمی تعاون کے نئے امکانات دونوں ممالک کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سینیئر راہنما اور سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات...
ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آج بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک چائلڈ لیبر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان نے چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے غذائیت اور تعلیم کے پروگرام شروع کیے ہیں، دانش سکول سسٹم بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کررہا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز حکومت کے ساتھ مل کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچوں کو تعلیم دینا قومی ترقی کی ضمانت ہے۔ادھر انسانی حقوق کی تنظمیوں کے مطابق بچوں کی مزدوری کی بڑی وجوہات...
امریکا میں پرتشدد مظاہرے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب محمد عارف نے امریکا میں جاری پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلیفورنیا کے گورنر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث لاس اینجلس سمیت کئی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مظاہروں اور جھڑپوں کے باعث حکومت کو لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گار ڈز تعینات کرنے پڑے، جو ایک سنجیدہ صورتحال کی نشاندہی ہے۔محمد عارف نے واضح کیا کہ ان پرتشدد واقعات میں پاکستانی کمیونٹی کا کوئی عمل دخل نہیں،...
نیویارک پوسٹ کو ایک انٹرویو میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر بھارت میں کوئی دہشت گردی ہوتی ہے، تو اسے فوری طور پر جنگ کا اعلان سمجھا جاتا ہے، اسی اصول کے تحت اگر پاکستان پر ایسا حملہ ہو تو ہمیں بھی اسے جنگ تصور کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے۔ نیویارک پوسٹ کو ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا پانی بندکرنےکی کوشش کی تو جنگی اقدام تصور ہوگا، جنگ بندی تعاون میں کردار ادا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر نے ایک بار پھر آسٹریلیا کی مشہور بگ بیش لیگ (BBL) کے آئندہ سیزن کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے اور وہ ڈرافٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔گزشتہ برس اسامہ میر نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بولنگ سے عمدہ تاثر چھوڑا تھا اور اس بار بھی میلبرن اسٹارز کی ٹیم انہیں ری ٹین کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔بگ بیش لیگ 2025 کے لیے پلیئرز ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا، جس کے لیے اب تک دنیا بھر سے 600 سے زائد انٹرنیشنل کرکٹرز نے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔پاکستان کی جانب سے اس ڈرافٹ میں شامل ہونے والے نمایاں کھلاڑیوں میں اسٹار فاسٹ بولر...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر راہنما اور سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاک ترکیہ دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور سلامتی اور دفاع سمیت باہمی تعاون کے نئے امکانات دونوں ممالک کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سینیئر راہنما اور سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو سینیٹ سی بلاک میں اُن سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر کا اپنے دفتر آمد پر انتہائی گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا...
سابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا shoaib akhtar and noman niaz WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا۔ لیگل نوٹس کا جواب ایڈووکیٹ ابوزر سلمان نیازی کی وساطت سے بھیجا گیا،نوٹس میں سابق کرکٹر نے نعمان نیاز کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کوردکردیا۔ نوٹس کے جواب میں کہا بیان لائیوشوکے دوران ایک عام سی گفتگو تھی،بیان کو ہتک آمیزتصورنہ کیا جائے، شعیب اختر نے محض حقائق اور معلومات بیان کیں، یہ حقیقت ہے نعمان نیازپاکستان کرکٹ ٹیم کے سامان کے انچارج تھے،نعمان نیازاکثرکھلاڑیوں کے بیگ اٹھاتے تھےاس میں کوئی توہین آمیزبات...
اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے شعبہ اردو، پاکستان میں چینی سفارت خانے اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں مشترکہ طور پر ایک شاندار چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد کیا تاکہ کھیلوں کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا جا سکے۔ آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے 25 افراد پر مشتمل وفد نے دعوت پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا ۔ میچ سے قبل، چینی سفارت خانے کے منسٹر شی یوان چھانگ اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر محمد...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انڈیا نے بہت بڑا اعلان کر دیا ہے، اس پر عملدرآمد ہو گا تو جنگ ہو گی، تو اگر انڈیا ہماری پانی کی سپلائی روکتا ہے تو اس صورت میں جنگ ہو گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بارے میں امریکہ میں موجود انڈیا کے حامیوں نے بھی تسلیم کیا کہ انڈیا نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو امریکا میں مانا جاتا ہے۔ اپنے دورہ امریکا اور برطانیہ کو کامیاب قرار...

پاکستان کا مؤقف تگڑا ہے، امریکا کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
---فائل فوٹو پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی اور تگڑا ہے، امریکا کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، ممکنہ جوہری تنازع کے پسِ منظر میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے بارے میں امریکا میں موجود بھارت کے حامیوں نے بھی تسلیم کیا کہ بھارت نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو امریکا میں مانا جاتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری ایک بیان میں پاک-امریکہ تعلقات کی تاریخی نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک اہم نکتہ اٹھایا ہے۔ حقانی کا کہنا تھا کہ 1954 سے 2011 تک پاکستانی حلقے امریکہ سے شکوہ کرتے رہے کہ اسے اس کا حلیف قرار دینے کے باوجود امریکہ بھارت سے قریبی تعلقات رکھتا ہے۔ ان کے مطابق، آج یہی شکایت بھارت میں بعض حلقوں کی طرف سے سننے کو مل رہی ہے جو امریکہ-پاکستان روابط پر ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جب قومیں بین الاقوامی تعلقات کو جذباتی انداز میں دیکھتی ہیں تو یہی تضادات اور غلط فہمیاں...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اور اگر ہم بات چیت نہیں کریں گے تو دہشتگردی جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنا ناممکن ہوگا۔ امریکی جریدے ’فارن پالیسی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پر جھوٹے الزامات لگیں گے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر غیرجانبدار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی کیونکہ پاکستان اس واقعے میں ملوث نہیں تھا۔ بھارت نے جس دہشتگرد حملے کو جواز بنا کر پاکستان پر الزام لگایا، وہ دراصل ایک ’اندرونی‘ معاملہ تھا، اور 2...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ افغانستان محفوظ ہے، طالبان ان تمام افغانوں سے، جو ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وطن واپس لوٹ آنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ طالبان حکومت کی وزراتی کونسل کے چیئرمین محمد حسن اخوند نے عید الاضحیٰ کے اسلامی تہوار کے موقع پر ہفتے کے روز اپنے پیغام میں وطن واپس آنے والوں کے لیے عام معافی کا وعدہ کیا۔ طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش نیلوفر ابراہیمی، جو طالبان کے قبضے سے پہلے افغانستان کی پارلیمنٹ کی سابق رکن ہیں، نے ڈی ڈبلیو کو بتایا ’’تشدد کے مرتکب اب اقتدار میں ہیں، مثال کے طور پر، وزارت...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انڈیا نے بہت بڑا اعلان کر دیا ہے، اس پر عملدرآمد ہو گا تو جنگ ہو گی، تو اگر انڈیا ہماری پانی کی سپلائی روکتا ہے تو اس صورت میں جنگ ہو گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بارے میں امریکہ میں موجود انڈیا کے حامیوں نے بھی تسلیم کیا کہ انڈیا نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو امریکا میں مانا جاتا ہے۔ اپنے دورہ امریکا اور...
حج کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری حج کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟ پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟ پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ شہر میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )پاکستان کے پاس زیتون کی کاشت کے لیے کافی موزوں بنجر زمینیں ہیں، جو ملکی طلب کو پورا کرنے اور غیر پیداواری ناہموار علاقوں کو استعمال کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہیں محقق عمیر پراچہ نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ بلوچستان اور دیگر علاقوں کے دور دراز علاقوں میں لاکھوں جنگلی زیتون کے پودے اگتے ہیں لیکن تیل کی پیداوار یا دیگر استعمال کے لیے ان کا تجارتی طور پر فائدہ نہیں اٹھایا گیا.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زیتون کی کاشت اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی فوائد پیش کرتی ہے خاص طور پر اس لیے کہ درخت بنجر زمینوں اور ناہموار علاقوں میں پروان چڑھ سکتے...
پاکستان کو گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز (GPACCM) کے 2025 کے پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ اسپتال کے وفد سے ملاقات میں اس انتخاب کو ’’ایک اہم سنگ میل‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کےلیے باعث فخر ہے کہ اسے اس اہم عالمی پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔ وزیر صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 8,000 سے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے بہت سے ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جان...
صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ جسکے بعد اسمبلی میں بجٹ بل پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی 16 جون کو شام چار بجے پیش کریں گے۔ جس کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ کابینہ...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ کی تیاری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بجٹ: تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی رہنما شریک ہوئے۔ تمام اتحادیوں کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح، پسماندہ علاقوں کی ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور امن و امان بجٹ...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں ریلوے سروس بہتر بنانے اور کوئٹہ سے کچلاک تک شٹل ٹرین چلانے کے منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، حنیف عباسی ملاقات میں بتایا گیا کہ یہ شٹل سروس 32 کلومیٹر ریلوے ٹریک پر چلے گی، جسے قابلِ استعمال بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے میں 5 ریلوے اسٹیشن شامل ہوں گے: سریاب، کوئٹہ، شیخ ماندہ، بلیلی اور کچلاک۔ ریلوے حکام نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ اس منصوبے پر 283 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیر ریلوے نے یہ...

جدہ: چوہدری حسنین گوندل اور چوہدری امجد گجر کی جانب سے عید ملن پارٹی، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت
جدہ: چوہدری حسنین گوندل اور چوہدری امجد گجر کی جانب سے عید ملن پارٹی، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کی معروف کاروباری سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری حسنین گوندل اور شرکہ ریس کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری امجد گجر نے مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کے معروف سیاسی شخصیات منڈی بہاوالدین سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال ضلع گوجرانوالہ کے تعمیر وترقی کے شہنشاہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہرہ مہمان خصوصی تھے ۔مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا ۔چوہدری حسنین گوندل سماجی شخصیت فدا حسین کھوکھر چوہدری امجد گجر وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے...
وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو ابوظہبی پہنچ گئے۔ ابوظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال صدرِ یو اے ای کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النہیان نے کیا، جو انہیں خود گاڑی میں لے کر صدارتی محل روانہ ہوئے۔ استقبالی وفد میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی احمد الشمسی، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، اور پاکستانی سفارتخانے کے دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔ مزید پڑھیں: یو اے ای کے 5 سالہ ویزے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 282 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وفاقی بجٹ کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت توقعات کے باعث مارکیٹ زبردست تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 2328 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس پر ہوا تھا، جو مارکیٹ کی اب تک کی بلند ترین سطح تھی، تاہم آج جمعرات کے روز بھی مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور ابتدا ہی میں 1233 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں تیزی کا رجحان مستحکم...
پنجاب کا نیا بجٹ ڈرافٹ تیار لیکن کسانوں کی پرانی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئیں جب کہ کسانوں کے ترقیاتی فنڈ کے 20 ارب روپے سے زائد رقم غیرقانونی طور پر روک لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ فنانس پنجاب نے گنے کی ترقی کے لیے مختص 20 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روک رکھا ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2024-25 نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق بیس ارب سے زائد فنڈ غیر قانونی طور پر روکا گیا ہے، آڈٹ رپورٹ میں مالیاتی اسکینڈل پنجاب گنے کی ترقیاتی سیس قواعد 1964 کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے گنے کی ترقی کے لیے اکٹھا کیا گیا اربوں روپے کا فنڈ متعلقہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن...
کوئٹہ:بلوچستان تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت بھی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ژوب میں پارہ 39 ڈگری تک پہنچا۔ اسی طرح سبی میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے بھر میں شدید گرمی کی واضح علامت ہے۔ تربت میں 45، نوکنڈی میں...
امریکا کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی ٹرمپ پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز امریکہ کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی امریکہ پر تنقید جاری ہے جب کہ معروف بھارتی دفاعی صحافی اور اینکر شیو ارور نے ایکس پر امریکا مخالف ٹوئٹ کر دیا۔ شیو ارور لکھتے ہیں کہ پاکستان کے ہاتھوں 26 بھارتیوں کے قتل کے ہفتوں بعد، ٹرمپ پاک فوج کے سربراہ کی میزبانی کرنے والے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل پاکستان کو “غیر معمولی شراکت دار” قرار دیتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں امریکی دوغلا پن کبھی واضح نہیں ہوا۔ شیو ارور کی ٹویٹ بھارت کی سفارتی ناکامی کا...
صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو خطے میں قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، کیونکہ جنوبی ایشیا میں جنگ نہیں، مکالمے اور تعاون کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نے بھارت کا مکروہ اور گھنائونا چہرہ سب کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ کم ظرف دشمن نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا بھارت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور دنیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ملوث ہونا ثابت ہو چکا ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھارت کے...
لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غربت میں اضافہ ثابت کرتا ہے بینظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام ناکام ہو چکے ہیں۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور عالمی معیار کے مطابق 11 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام غریبوں کی فلاح کے بجائے کرپشن، سیاسی مقاصد اور ووٹ بینک کے...
بھارت کا پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود جنگی جنون بے قابو ہوتا جا رہا ہے جب کہ خطے میں اجارہ داری کے لیے مودی سرکار کا نیا منصوبہ بھی منظر عام پر آگیا ہے۔معرکہ بنیان مرصوص میں کاری ضرب کھانے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی شدید دباؤ اور حواس باختگی کا شکار نظر آ رہے ہیں، جس کا عملی اظہار بھارتی جنگی جنون میں بتدریج اضافے کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔خطے میں اجارہ داری کے خواب دیکھنے والی مودی سرکار نے اب بھارتی فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک بھاری سرمایہ کاری پر مبنی منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے I-STAR یعنی انٹیلیجنس، سرویلنس، ٹارگٹ ایکوزیشن اور...
نریندر مودی کی حکومت ایک بار پھر جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کی تیاری میں مصروف ہے۔بھارت جدید ترین ہائپرسونک میزائل "ET-LDHCM" کی آزمائش کی تیاری کر رہا ہے، جو پروجیکٹ وشنو نامی خفیہ دفاعی پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے۔زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس مہلک میزائل کو خطے میں طاقت کے توازن کو بدلنے والا ’گیم چینجر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔یہ ہائپرسونک میزائل زمین، فضا اور سمندر تینوں مقامات سے داغا جا سکتا ہے اور آواز کی رفتار سے 8گنا تیز یعنی تقریباً 11,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ایک سیکنڈ میں 3کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے اور...
نئی دہلی (اوصاف نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرح مودی حکومت بھی جنگی عزائم ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی جہاں نریندرا مودی کی قیادت میں بھارت تیزی سے جارحانہ ہتھیاروں کیلئے پر تول رہا ہے۔ بھارتی نیوز چینل”زی نیوز“ کی رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا کے جدید ترین ہائپرسونک میزائل ”ET-LDHCM“ کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے، جو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے خفیہ پروگرام ”پروجیکٹ وشنو“ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ زی نیوز کے مطابق یہ میزائل آواز کی رفتار سے آٹھ گنا تیز، تقریباً 11,000 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک سیکنڈ میں تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ ...
سابق کپتان وسیم اکرم کا حیدر آباد کے نیاز اسٹیڈیم میں لگے اپنے مجسمے سے ردعمل سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کیساتھ ایک چیتے کے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یقیناً میرا مجسمہ اس چیتے سے تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہورہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیا کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر میمز کا طوفان اُمڈ آیا سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا، انہیں میری طرف سے فُل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظبی روانہ ہو گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر یو اے ای کا دورہ کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتِ حال سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات قیادت کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی...
کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے اجتماعی فرار کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو چکے ہیں، اور حوالے سے جاری کوششوں کے نتیجے میں مزید 4 مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کتنے قیدی فرار ہوئے، ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ نے نئی فہرست جاری کر دی جیل حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 157 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ 68 قیدی تاحال فرار ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ جیل حکام کے مطابق ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، جو ملکی تاریخ کے بدترین جیل بریک واقعات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نے 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے ساتھ ہی انڈیکس نے 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ کاروباری حلقوں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد، مالیاتی پالیسی میں تسلسل اور متوقع معاشی اصلاحات کے باعث دیکھی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اگر برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید بہتری کا امکان ہے، تاہم عالمی مالیاتی حالات اور ملکی سیاسی منظرنامہ اسٹاک مارکیٹ کی سمت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں نے موجودہ تیزی کو ملکی معیشت...