پولیس کے مبینہ تشدد اورحبس بیجا کیخلاف لاہوربار کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور بار کی ماتحت عدالتوں نے پولیس کے مبینہ تشدد اور حبس بیجا کے خلاف آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
پولیس کی جانب سے وکلاء پر مبینہ تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے معاملے پر لاہور بار کے ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکلاء نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔لاہور بار نے اے ایس پی اور چوکی انچارج کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر عدالتوں سے ججز کی تعیناتی، وکلا تنظیموں کا ہڑتال کا اعلان
وکلا کے مطابق پولیس نے نائب صدر اور رکن پنجاب بارکونسل پر مبینہ طور پر تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔ لاہور بار نے وکلا کا جنرل ہاؤس اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماتحت عدالتوں لاہور بار
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے، دو گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا ہے، یہ دلخراش واقعہ ہے کسی سیاسی دباو میں نہیں آئیں گے۔