جماعت اسلامی کی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز بند ہیں۔
نجی چینل کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال دیکھی جارہی ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع ہو گئی ہے اور آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال اہل غزہ سے یکجتی کا اظہار ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے، اور قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمّت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کی شیطانی تثلیث کے خلاف ہے، اور پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ یہ ہڑتال مسلم حکمرانوں کے پیغام ہوگا کہ وہ بے حمیتی ترک کریں، اور کھل کر غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں کھڑے ہوں۔
سابق بھارتی کپتان کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے 100 فیصد خاتمے کا مطالبہ
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ملک گیر نے کہا
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔