بلوچستان میں ہڑتال و بندش کے باعث مسافرپریشان ہوگئے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں آئے روزہڑتال شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے مسافر ٹرانسپورٹرزپریشان اوربیزارہوگئے ہیں حکومت دفعہ 144 کا اعلان تو کرتے ہیں مگر نہ عوام کو امن دے سکتی ہے نہ روزگار اورنہ ہی اپنے دفعہ 144پر عمل کرواسکتی ہے ۔ سوراب میں ہزاروں مسافروں جس میں مریض وضعیف مردخواتین اوربچے شامل تھے کو مین روڈ پر کھلے آسمان تلے جہاں نہ ہوٹل تھے نہ کوئی سایہ 50 گھنٹے روکنا ظلم وزیادتی اورناانصافی ہے ۔مطالبات ومسائل کے حل کیلئے لاتعلق مجبورافرادکو روکنا دانشمندی نہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نکال سکتی ہے جذباتی نعرے کرنے والے عوام کی جذبات سے ناجائز فائدہ اُٹھارہی ہے اور سیاسی ذاتی مفادات کیلئے مجبور نوجوان اور عوام کو استعمال کرنا غلط ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے دفتر صوبہ میں نوجوانوں کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حقوق بلوچستان مہم کے تحت ان شاء اللہ عوام سمیت تمام طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریگی مصور کاکڑ ولاپتا افراد کو بازیاب کیاجائے ہم کوئی غیر جمہوری راستہ نہیں اپنائیں گے بلکہ ہر صورت حقوق حاصل کریں گے آمریت ،ظالموں ،لٹیروں کا راستہ روکھنا ہم سب کا فرض ہے وسائل حکومت اداروں اور ہرچیزپر قابض طبقے عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی عوام کی عزت ،احترام ،حقوق کیلئے حقوق بلوچستان مہم چلارہی ہے ۔عوام ساتھ دیں ۔ بلوچستان کے وسائل عوا م اور دولت کو لٹیروں ،ملت دشمنوں سے آزادکرائیں گے ،عوام ساتھ دیں تاکہ ایک لاکھ افراد کوئٹہ میں جمع کرکے حکمرانوں، مقتدر قوتوں اورملت دشمنوں سے وسائل ،حقوق اور دولت لیکر عوام پر خرچ کریں لاپتہ افراد کو بازیاب اور سیکورٹی فورسز کے مظالم ولوٹ مار سے عوام کو نجات دے دیں بلوچستان کے لوگ ان ظالموں کی وجہ سے اندھیروں میں علاج تعلیم اورترقی سے محروم ہیں تعلیمی اور صحت کے ادارے تباہ ہیں معیاری تعلیم ،علاج اور ترقی وخوشحالی پربلوچستان کے عوام کا بھی حق ہے حکومتوں کیساتھ میڈیا اورقومی جماعتیں بھی ہمار ی پسماندگی غربت اورمسائل کے ذمہ دارہیں ہمیں اسلحہ ،چیک پوسٹ ، سیکورٹی فورسزنہیں تعلیم ،کتاب اورقلم کی ضرور ت ہے ۔ ایف سی والے ایرانی تیل کے بجائے اسلحہ ،منشیات والوں کو کیوں نہیں پکڑتے۔ایف سی والے مائوں بہنوں ٹرانسپورٹرزکی تضحیک نہ کریں ۔مختلف طبقات نے ہمیں غلام بنایا ہے ۔حکمران ہمیں کیڑے مکوڑے سمجھ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی لوگوں کو سیاسی غلامی سے نجات دلاکر حقوق عزت واحترام دلائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی عوام کو
پڑھیں:
عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو۔
بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقے سنجاوی میں اتوار کو اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے ہر کونے میں جانے کو تیار ہوں، وسائل کی کمی ہو تو پیدل بھی عوام تک پہنچوں گا.انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل اور مسائل سب کے سامنے ہیں مگر صوبائی حکومت کی اولین ترجیح وسائل کے شفاف اور درست استعمال کو یقینی بنانا ہے, جو وعدہ کیا وہ پورا کیا ہے، کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے سنجاوی کو ترقی کے نقشے پر نمایاں کرنے کیلئے فوری طور پر کئی بڑے اعلانات کیے جو علاقے کی صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کو انقلابی تبدیلی دیں گے۔انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سنجاوی کو 20 بستروں پر مشتمل مثالی طبی ادارے میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسپتال کو بیکڑ کی طرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فعال بنایا جائے گا۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
اس موقع پر اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے سے ملاقات کی اور مریضوں کی فوری سہولیات کیلئے ہدایات جاری کیں تعلیم کے شعبے میں سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کیلئے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر اور دو بسوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج زیارت میں سنجاوی کے طلبہ کیلئے دو نئے بلاکس اور چار بسوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ زیارت کے 14 غیر فعال اسکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مکمل طور پر فعال ہوں گے جبکہ محکمہ تعلیم میں بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر کی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرٹ کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی جائے تو فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی ۔
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے عوامی مطالبے پر سنجاوی میں چار نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے، بائی پاس اور نشاندہی کردہ 15 کلومیٹر نئی سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا۔
انہوں نے افسران و اہلکاروں کیلئے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کرنے کا بھی وعدہ کیا، لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کو بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیرپا امن کیلئے ضروری ہے لینڈ سیٹلمنٹ کے عمل کا آغاز کرتے ہوئےوزیراعلیٰ نے کہا کہ سنجاوی کیلئے یہ عمل فوری شروع ہوگا جبکہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرنو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سنجیدہ غور جاری ہے ۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
اجتماع سے قبل وزیراعلیٰ نے استحکام پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کا وعدہ کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان ڈمر، پارلیمانی سیکریٹری ولی محمد نورزئی، سردار کوہیار خان ڈومکی اور میر اصغر رند سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔
وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنجاوی پہنچے جہاں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داوڑ نے پرتپاک استقبال کیا عوام نے وزیراعلیٰ کے اعلانات پر زوردار نعرے بازی کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اداکارہ خوشبو کا ارباز خان سے طلاق کی خبروں پر یوٹرن، مداح حیران