میئر ویسٹ مڈلینڈز کا ہڑتالوں کے حل کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ویسٹ مڈلینڈز کے میئر نے برمنگھم سٹی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں کنٹینر کے کارکنوں کی جاری ہڑتالوں کے حل کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے ہڑتال پر جانے سے قبل ہی مطالبات حل کرنے کے منصفانہ طریقے تلاش کرنے کا حکم دیا، کچرا اٹھانے والے کارکنوں نے جنوری سے شہر بھر میں اجرتوں اور کام کی زیادتی پر احتجاج کرتے ہوئے ایک روزہ ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جبکہ اب دوبارہ ہڑتال کی کال دے دی۔
تجارتی یونین یونائیٹ نے کہا کہ عملے نے منگل سے مکمل ہڑتال کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔
ایک بیان میں برمنگھم سٹی کونسل نے کہا کہ اس ہڑتال کی شدت سے رہائشیوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہوگا، حالانکہ کونسل نے یونین کو ہڑتال کے آغاز سے پہلے منصفانہ اور معقول پیشکش کی تھی۔
ویسٹ مڈلینڈز کے مئیر رچرڈ پارکر نے کہا کہ یونین اور کونسل کو ’’فوری طور پر‘‘ حل تلاش کرنے کے لیے بیٹھنا چاہیے یہ کچرا ہڑتال برمنگھم کے لوگوں کو نقصان پہنچا رہی ہے غلاظت اور بدبو سے صحت کی خرابی جیسے امراض جنم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچرا نہیں اٹھایا جارہا اور سڑکیں مزید گندی ہوتی جا رہی ہیں، دونوں طرف کو سنجیدگی سے اور حقیقت میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بیٹھنا چاہیے۔
یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ ہڑتالیں اجرتوں اور حالات پر اختلاف کی وجہ سے شروع ہوئیں، خاص طور پر ایک مخصوص ملازمت کے عہدے کے خاتمے کی وجہ سے رہائشی بھی اس صورتحال پر اپنی بے چینی کا اظہار کر رہے ہیں۔
رہائشیوں کی طرف سے ایک درخواست بھی دی گئی جس میں لیبر کے زیر انتظام کونسل سے ’’جاری ناکامیوں کے حل کے لیے فوری کارروائی کرنے‘‘ کی اپیل کی گئی ہے، جس میں 4,000 سے زائد دستخط کروائے جا چکے ہیں۔
درخواست کی منتظم نیکولا واکر نے لکھا کہ سڑکوں گلیوں سے بھرا ہوا کچرا ’’کیڑے مکوڑے کو متوجہ کرتا ہے اور بدبو پیدا کرتا ہے‘‘ انہوں نے فوری حل کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ کونسل سڑکوں کو کچرے سے بھر رہی ہے جس سے شہر میں چوہوں کا مسئلہ مزید بڑھ جائے گا، لہٰذا ہڑتال کو ختم کیا جاۓ۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کرنے کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھولنا مزید آسان، جامع فریم ورک متعارف
بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے کم از کم ایک طریقے سے ضرور لیس کیا جائے اور نئے تاجروں کو اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام صارفین اور تاجروں کیلئے اکاؤنٹ کھولنے کا عمل مزید آسان بنانے کیلئے جامع فریم ورک متعارف کرا دیا اور بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاجروں کو ادائیگیوں کے ڈیجیٹل طریقے فراہم کریں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے فریم ورک کا مقصد اکاؤنٹ کھولنے کا عمل آسان اور معیاری بنانا کے ساتھ ساتھ دستاویزات کے تقاضوں کو معقول بنانا ہے اور اس سے عام صارفین کو نئے بینک اکاؤنٹ کھولنے میں دو دن سے زیادہ کا وقت نہیں لیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ صارفین کے پاس اپنی درخواستوں کو ٹریک کرنے کی سہولت بھی ہونی چاہیے، جس سے یہ عمل شفاف اور صارف دوست بن جائے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ کسٹمر آن بورڈنگ کا عمل مزید آسان، محفوظ اور مؤثر بنا دیا گیا ہے، اب صارفین تمام اقسام کے اکاؤنٹس آن لائن کھول سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے کم از کم ایک طریقے سے ضرور لیس کیا جائے اور نئے تاجروں کو اکاؤنٹ کھولنے میں معاونت دی جائے۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ یہ اقدامات مالی شمولیت بڑھانے اور صارفین کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہیں اور یہ اقدامات بینکنگ سٹم سے باہر افراد اور تاجروں کو نظام میں شامل کرنے اور نقد ادائیگیاں ڈیجیٹلائز کرنے کا ماحول بہتر بنائیں گے۔