وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے جارحانہ بیانات سے پی ٹی آئی میں ہلچل
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، کیونکہ پارٹی کے متعدد سینئر رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے حالیہ جارحانہ بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے بیانات نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ ایسا رویہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کی حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ جن رہنماؤں نے تحفظات ظاہر کیے ہیں، ان میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، سینیٹر شبلی فراز اور شیخ وقاص اکرم شامل ہیں۔ ان رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اشتعال انگیز اور محاذ آرائی پر مبنی بیانات نہ صرف پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ حکومت کے استحکام کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈا پور نے اندرونی اجلاس میں خبردار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور صوبائی صدر کے غیر محتاط بیانات پارٹی کی واحد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں ایسی حکمت عملی اپنانا چاہیے جو صوبائی حکومت کو بچانے اور اسے مضبوط بنانے میں مدد دے، نہ کہ اسے غیر مستحکم کرے۔”
دوسری جانب، پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں — بیرسٹر گوہر علی خان، شبلی فراز اور شیخ وقاص اکرم — نے بھی اسی مؤقف کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ مقتدر حلقوں کے خلاف محاذ آرائی کی پالیسی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق، اس طرزِ عمل سے پارٹی اور حکومت کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر یہ تشویش بڑھتی جا رہی ہے کہ اگر پارٹی رہنما اسی انداز میں بیانات دیتے رہے تو ملک میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے، اور 9 مئی جیسے حالات دوبارہ جنم لے سکتے ہیں، جس سے پارٹی قیادت ہر ممکن طور پر گریز چاہتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی حکومت کے پارٹی کے پارٹی کی سکتے ہیں
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔