عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیں، سہیل اکبر شیرازی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے رہنماء سہیل شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ مظلومین کیساتھ کھڑی رہی ہے اور آج بھی ہم ایران کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ عالمی قوتیں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور عالمی امن کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایک خودمختار ملک کی سالمیت پر اس طرح کا حملہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھاتا ہے، بلکہ عالمی امن و استحکام کے لئے بھی شدید خطرہ ہے۔
انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور تمام انصاف پسند ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں اور اس پر سخت ردعمل دیں، اور مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ مظلومین کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آج بھی ہم ایران کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حق اور سچ کا ساتھ دینا ہمارا نظریہ اور اصول ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارا اصولی مؤقف ہے اور ہم ہر حال میں حق و سچائی کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کو یونان کی قدیم ریاست سپارٹا سے تشبیہ دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی صورتحال سپر سپارٹا جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگرممالک نے اسرائیل کوتنہا کر دیا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ناکہ بندی کر کے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی، بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پراثرو رسوخ ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، روایتی و سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ پیدا کرنے کے آپریشنز پرسرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
Post Views: 4