جنرل امیر حاتمی کو ایران کا نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہای نے میجر جنرل امیر حاتمی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی (ارتش) کا نیا چیف کمانڈر مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان
تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امیر حاتمی ماضی میں ایران کے وزیرِ دفاع رہے ہیں (2017–2021) اور انہیں ایک تجربہ و مہارت رکھنے والا سپاہی سمجھا جاتا ہے۔
آرمی کے مختلف شعبوں میں ان کی قیادت میں جنگی تیاری، نظریاتی بنیادوں کی مضبوطی، اہلکاروں کی فلاح و بہبود، اور دیگر مسلح افواج سے تعاون مزید بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
خامنہای نے اپنے حکم میں سابق آرمی کمانڈر میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کی خدمات کی بھی تعریف کی۔ یہ تعیناتی ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد فوجی قیادت میں بڑی تبدیلی کا حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی خامنائی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایرانی ا رمی چیف جنرل امیر حاتمی امیر حاتمی
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔