data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ ، ایف ای ایس سی کے ممبر عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی نے بہاولپور یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے قیام پر یونین کے نومنتخب سیکریٹری انور گریوال، جنرل سیکریٹری شفقت محمود سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ عہدیداران ضلع بہاولپور میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریںگے۔ علاوہ ازیں کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر شکیل یامین کانگا، جنرل سیکریٹری صابر علی ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساند، مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر عبدالغفور میمن ، جنرل سیکریٹری دین محمد بلوچ، ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر عزین خانزادہ، میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر شاہد جمیل ، عمرکوٹ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر ولی محمد ، جنرل سیکریٹری راشد حنیف ،سانگھڑ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر ظفر علی لودھی، جنرل سیکریٹری منور حسین شاہین، شہید بینظیر آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر بلال قریشی، نائب صدر نیک محمد ، بدین یونین آف جرنلسٹس(ورکرز)کے صدر مرتضی میمن ، ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر محمد میمن ، جنرل سیکریٹری نزاکت علی اور دیگر نے بھی بہاولپور یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کیلئے پی ایف یو جے (ورکرز)کا حصہ بننے پر خوش آئند قرار دیتے ہوئے بانی پرویز شوکت کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے امید کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یونین آف جرنلسٹس جنرل سیکریٹری ورکرز کے صدر

پڑھیں:

لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 99 ووٹ لے کر بنگلہ دیش نے دنیا کو حیران کردیا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت جیت لی
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں