چین اور یورپی یونین کو کثیر الجہتی طور پر قریبی تعاون کرنا چاہئے ، چینی وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز ملاقات کے موقع پر لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین اور یورپی یونین کو کثیر الجہتی طور پر قریبی تعاون کرنا چاہئے ، کھلے پن اور تعاون کو فروغ دینا چاہئے ، اور عالمی معاشی بحالی کو فروغ دینے اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنا چاہئے۔ چین بین الاقوامی مانیٹری نظام کی اصلاحات میں یورپی مرکزی بینک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ اس سال، چین نے زیادہ فعال میکرو اکنامک پالیسیوں کو نافذ کیا ہے، کاؤنٹر سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ کو تیز کیا ہے، اور گھریلو طلب اور کھپت کو بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں،جس سے بیرونی منفی اثرات کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ چین کھلے پن کو مزید وسعت دے گا اور دنیا کے ساتھ ترقی کے مواقع شیئر کرے گا۔لیگارڈ نے کہا کہ یورپ اور چین کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں، مکالمے اور تعاون کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں میں کوئی فاتج نہیں ہوتا اور کثیر الجہتی ،کھلے پن اور تعاون کو مضبوط بناناہی صحیح راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کی جدت طرازی اور کارپوریٹ مسابقت متاثر کن ہے۔11 جون کو ، پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پھان گونگ شینگ اور یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے چین اور یورپی مرکزی بینک کے صدور کا پہلا سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ ملاقات کے بعد فریقین نے پیپلز بینک آف چائنا اور یورپی مرکزی بینک کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے جس سے چین اور یورپی مرکزی بینک کے صدور کے سالانہ اجلاس کا میکانزم واضح طور پر قائم ہوا اور معلومات کے تبادلے، تکنیکی تعاون اور پالیسی مواصلات میں تعاون کے فریم ورک کو مزید بہتر بنایا گیا۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور یورپی مرکزی بینک یورپی مرکزی بینک کے چین اور یورپی تعاون کو
پڑھیں:
راولپنڈی: گھر میں لاکھوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین، قریبی رشتہ دار ہی ملوث نکلا
راولپنڈی میں ویسٹریج پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا لیا۔
پولیس کے مطابق چوری کی اس واردات میں 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نقصان ہوا تھا جس میں 9 تولے طلائی زیورات اور 11 لاکھ روپے نقدی شامل تھی۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مدعی مقدمہ کی اہلیہ کا بھتیجا جو ان کے ساتھ ہی رہائش پذیر تھا اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اس واردات میں ملوث تھا۔
ویسٹریج پولیس نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے برآمد شدہ مال مدعی مقدمہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر مدعی نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔