زرمبادلہ ذخائر 38 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک کی مسلسل ڈالر خریداری کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی سماء نے مرکزی بینک کے حوالے سے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نمایاں اضافے سے ملک کے ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 16 ارب 88 کروڑ ڈالر ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھکر 11 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ بینکوں کےڈالر ڈیپازٹس 11 کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں دو ارب 88 کروڑ ڈالر کااضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 70 دن کی درآمدات کے برابرہیں۔ ترسیلات زر اور برآمدات بڑھنے، آئی ایم ایف اور دیگر انفلوز سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ ذخائر بڑھنے سے ادائیگیوں کا توازن بہتر اور روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔
بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار ، نظریاتی دھڑوں میں بٹ گئی ، نئی قیادت کی تلاش شروع: ’’ دی ویک میگزین ‘‘ کے تہلکہ خیز انکشافات
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ
شہر لاہور میں ایک ہزار گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز بنانے کا بڑا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار اور ریچارج کرنے کے لیے بڑا منصوبہ متعارف کروایا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لبرٹی چوک گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل سائٹ کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی واسا غفران احمد نے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر زمین پانی کی سطح کو ریچارج کرنے کےلیے ریچارج ویل بنایا گیا ہے۔ گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل کی کپیسٹی یومیہ 8000 گیلن ہے جبکہ لاہور میں تین گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فنکشنل ہیں۔
مزید برآں لاہور میں کل 15 مقامات پر گراؤنڈ واٹر ویل بنائے جائیں گے۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جدید انجینئرنگ حل متعارف کراویا گیا ہے۔ پی ایچ اے لاہور تمام پارکس میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل کے لیے جگہ مختص کرے گی۔
نورالامین مینگل نے کہا کہ گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کی تعمیر کے دوران موجودہ درختوں کا خاص خیال رکھا جائے، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ واسا پنجاب کے تحت صوبہ بھر میں گراؤنڈ واٹر ریچارج پوائنٹس بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پانی ایک نعمت، اسے ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ تمام ادارے اس پراجیکٹ کو سنجیدگی سے مکمل کریں گے۔