ایران نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کو سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کی تو خطے میں ان کے فوجی اڈے اور بحری جہاز نشانہ بنیں گے۔

یہ بیان ہفتے کے روز ایرانی سرکاری میڈیا کے ذریعے سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کے ایران پر حملے جاری، مزید 2 جنرلز اور 3 جوہری سائنسدان شہید، مزید کارروائیوں کا اعلان

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں تہران میں واقع ایک رہائشی کمپلیکس پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید ہوئے، جن میں20 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی ایران کے علاقے اسدآباد میں ایک میزائل تنصیب پر حملے میں 2 افراد شہید ہوئے۔

نیوکلیئر سائنسدان اور تنصیبات نشانے پر

ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنسدان مارے گئے، جن کی شناخت علی بقائی کریمی، منصور عسگری اور سعید برجئی کے نام سے کی گئی ہے۔

اسی دوران فارس نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ایرانی جوابی حملے جاری رہیں گے، اور مستقبل میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ یہ تصادم گزشتہ رات کے محدود حملوں پر ختم نہیں ہوگا بلکہ آنے والے دنوں میں یہ اسرائیلی مقبوضہ علاقوں اور امریکی اڈوں تک پھیل جائے گا۔

اصفہان اور نطنز میں شدید نقصان

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کی دو اہم نیوکلیئر تنصیبات اصفہان اور نطنز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں میں9 سینیئر ایرانی جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی دعوے کے مطابق ان تنصیبات کی بحالی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اسرائیل نے150 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا اور سینکڑوں میزائل فائر کیے، جب کہ ایران کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر ڈرون اور میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے گئے۔

تہران کو جلا دیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغے تو تہران جل کر راکھ ہو جائے گا۔

انہوں نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای پر الزام لگایا کہ وہ ایرانی عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھوں تہران کے شہری بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

ایرانی فضائی حدود بند

ایرانی شہری ہوا بازی کے ادارے نے ملک کی فضائی حدود کو تاحکمِ ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے ایران کو مرکزی جنگی محاذ قرار دے دیا، غزہ ثانوی ترجیح بن گیا

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد دونوں ملک آمنے سامنے ہیں، ایران نے اسرائیل کی جانب جوابی میزائل بھی داغے ہیں اور مزید بڑی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل اسرائیل ایران جنگ امریکا ایران تنبیہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیل ایران جنگ امریکا ایران تنبیہ وی نیوز کے مطابق اسرائیل

پڑھیں:

حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ

 اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے واپس کیے گئے تین افراد کے اجسام کسی بھی لاپتہ اسرائیلی یرغمالی سے مطابقت نہیں رکھتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے یو پی آئی کے مطابق یہ باقیات جمعے کی شب بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے غزہ سے اسرائیل منتقل کی گئیں، جس کے بعد تل ابیب میں فرانزک ٹیسٹ کیے گئے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اجسام ان 11 یرغمالیوں میں سے کسی کے نہیں جنہیں اب بھی غزہ میں قید رکھا گیا ہے۔

القصام بریگیڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ “دشمن نے نمونے وصول کرنے سے انکار کیا اور مکمل لاشوں کے حوالے کا مطالبہ کیا۔” گروپ کے مطابق وہ اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقے، جسے “یلّو لائن” کہا جاتا ہے، میں موجود یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریڈ کراس سے اس سلسلے میں مزید سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (ICRC) نے واضح کیا ہے کہ وہ لاشوں کی تلاش میں حصہ نہیں لیتی بلکہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق فریقین ہی مردہ افراد کی تلاش، جمع آوری اور واپسی کے ذمہ دار ہیں۔

سیزفائر معاہدے کے بعد سے حماس اب تک 17 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر چکی ہے۔ معاہدے کے تحت تمام ہلاک شدہ یرغمالیوں کی واپسی 72 گھنٹوں کے اندر ہونی تھی، تاہم اب تک صرف چار لاشیں واپس کی گئی ہیں، جب کہ بیس زندہ یرغمالیوں کو رہائی دی جا چکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے جمعے کے روز جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کر دیں۔

 

(ذرائع: یو پی آئی، ٹائمز آف اسرائیل، فوکس نیوز، جیرُوسلم پوسٹ)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • ’عیسائیوں کا قتلِ عام‘: ٹرمپ کی نائجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
  • حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • برطانیہ : خاتون اہلکار سے زیادتی پر فوجی افسر کو سزا
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • جب اسرائیل نے ایک ساتھ چونتیس امریکی مار ڈالے
  • ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے
  • امریکا فلپائن مابین مشترکہ فوجی ٹاسک فورس تشکیل دے دی: پینٹاگون