کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر کھڑے ہو کر سواری کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی، مگر سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے روڈ سیفٹی اور ہیلمٹ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

شنیرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں میں محفوظ سواری اور ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہی ہیں، لیکن یہ منظر دیکھ کر انہیں افسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات کے پاس لاکھوں افراد پر اثر ڈالنے کی طاقت ہوتی ہے، اور جب یہ اثر غلط سمت میں جائے تو مایوسی ہوتی ہے۔ ایک ماں کی حیثیت سے وہ چاہتی ہیں کہ نوجوان جن ستاروں کو فالو کرتے ہیں، وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں، نہ کہ ایسی حرکات دکھائیں جن سے جانوں کو خطرہ ہو۔

شنیرا نے مزید کہا کہ وہ خوش نہیں ہیں کہ انہیں ایک ایسی سیلیبریٹی پر تنقید کرنی پڑ رہی ہے جس کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ایک کروڑ نوے لاکھ سے زیادہ ہے، مگر اگر یہ تنبیہ ہانیہ کو اپنی غلطی کا احساس دلائے تو یہ مثبت قدم ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد ہانیہ پر ذاتی حملہ نہیں بلکہ یہ باور کرانا ہے کہ شہرت کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے۔ ساتھ ہی درخواست کی کہ ہر کوئی بائیک چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے کو ترجیح دے—اگر اپنے لیے نہیں تو ان پیاروں کے لیے جو آپ کی حفاظت کے لیے دعا گو رہتے ہیں۔

یاد رہے، ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ موٹرسائیکل پر کھڑے ہو کر سواری کا لطف اٹھاتی اور موسیقی پر خوشی سے رقص کرتی نظر آتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی عدالت کے یکطرفہ اورناانصافی پرمبنی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 86سالہ سزا کے فیصلے کے 15سال مکمل ہونے کے موقع پرفری بائیک ریلی کے شرکانمائش چورنگی پرکھڑے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • 2024 کا الیکشن لوٹا گیا، جھوٹ پر مبنی نظام کو بنایا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • ورلڈ بینک نے رپورٹ میں پاکستان کے ترقی کے ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دیدیا ، عامر متین کا پروگرام میں دعویٰ 
  • امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے، رانا ثناء
  • فخر زمان ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باوجود صحت مند قرار پائے
  • ’آپ بھی عمرہ ادا کریں‘، عمرہ کے بعد راکھی ساونت کا سلمان خان کو پیغام
  • وکلا سے مشاورت عمران کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا، سلمان اکرم راجہ
  • 27ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے،علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام
  • ہانیہ عامر کے بنگلادیش میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل
  • مریم نواز کی سلائی مشین چلانے کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل آگیا
  • امریکی عدالت کے یکطرفہ اورناانصافی پرمبنی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 86سالہ سزا کے فیصلے کے 15سال مکمل ہونے کے موقع پرفری بائیک ریلی کے شرکانمائش چورنگی پرکھڑے ہیں