طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، یہ پنجاب نہیں، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات حل ہوں گے،جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، بات چیت کے ذریعے ہی حل نکل سکتا ہے، یہ کوئی پنجاب نہیں، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات بڑھیں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پر پارٹی نے اعتماد کیا، پارٹی اسے کامیاب بنائے گی، سابقہ فاٹا سے چیف منسٹر کو لانے کا مقصد قبائلی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ہے، سی ایم کے انتخاب کے لئے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، ایسے اقدامات سے فاٹا کی عوام کو غلط میسج جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوفی محمد کی تحریک میں کس کا ہاتھ ہے، سب کو پتا ہے، نصیر اللہ بابر نے خود کہا تھا کہ ہم نے دہشتگردوں کو ٹریننگ دی، 22 بڑے آپریشنز کا کیا اثر ہوا ؟ چودہ ہزار چھوٹے بڑے آپریشنز میں دہشتگردی بڑھ گئی یا کم ہوئی، ایسے واقعات سے اداروں اور عوام کے مابین فاصلے بڑھتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے پھر طالبان سے مزاکرات کا اعلان کردیا، جنید اکبر نے کہا کہ ہم طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، بات چیت کے ذریعے ہی حل نکل سکتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ میں پرو اسٹیبلشمنٹ بنوں، اسٹیبلشمنٹ اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا چاہتے ہیں، یہ کوئی پنجاب نہیں ، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات بڑھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیف ہاؤس کے مکینوں کو کے پی میں نہیں بٹھایا جا سکتا، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، ہم مفاھمت چاہتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کو توڑا تو تب بھی پی ٹی آئی کا ووٹ کم نہیں ہوسکتا، جبر و ظلم سے بھٹو کا نام ختم نہیں ہوسکا۔
ہماری پارلیمانی میٹنگ ہوئی، 92 ممبران سہیل آفریدی کو ووٹ دیں گے، ہماری پارٹی تمام کارکنان سہیل افریدی کے ساتھ کھڑے ہیں،ہ سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب کروائیں گے۔
اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ جو بھی پالیسی بنائی جائے مشاورت سے بنائی جائے، امن کے لئے تمام ساتھیوں سے بات چیت کرینگے۔
کل ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق بتائے وہ ٹھیک نہیں، تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہم امن کے لئے اداروں کیساتھ ہیں، کل ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق بتائے وہ ٹھیک نہیں، ستر سال سے قبائل وفاق کیساتھ تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کا پیکج نہیں مل رہا ، یہ اصل مسئلہ ہے، قبائلی اضلاع کے لئے 80 ارب تک خسارہ بڑھ گیا ہے۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ میں ڈی جی آئی ایس پی کو درخواست کرتا ہوں مجھے بلائیں میں حقیقت بتاتا ہوں، مریم نواز کہہ رہی ہے ہمارا آٹا، ہماری مرضی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ سے بات چیت بات چیت کے طالبان سے نے کہا کہ عوام کی کے لئے
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے پنجاب کے عوام کو آج اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی
اسلام آباد+ صوابی (نیٹ نیوز+ نامہ نگار) تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔ بیان میں کہا پنجاب سے میری گزارش ہے آج 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اْن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔ انہوں نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداروں، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز سے گزارش کی ہے کہ جب تک خان کے اہل خانہ وہاں موجود ہوں ہماری موجودگی لازم ہے۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔ ادھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ضمنی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ان غیر شفاف نتائج کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے، ین اے18 میں الیکشن کمشن کی کھلی دھاندلی نے ایک بار پھر اس کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔80 فیصد ووٹرز نے فراڈ انتخابات پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ این اے18 ہری پور میں فارم45 کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار شہر ناز عمر ایوب خان27 ہزار ووٹوں کی واضح برتری سے کامیابی حاصل کر چکی تھیں، لیکن الیکشن کمشن نے حسبِ روایت رات کی تاریکی میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔