کراچی، سیف سٹی کیمرے کی مدد سے اسلحے کی نمائش کے الزام میں پہلا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے کے ذریعے جدید اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے شہر کراچی میں اس نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کر دیا۔ ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں کیمرے کی مدد سے اسلحے کی نمائش کے الزام میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ نے بتایا کہ شاہین کمپلیکس کے قریب نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جدید اسلحے کی واضح نمائش کر رہا تھا، تاہم کیمرے کی مدد سے گاڑی ٹریس کرکے سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ نے بتایا کہ گرفتار گارڈ کے خلاف آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کیمروں کی مدد سے نگرانی کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلحے کی نمائش کرنے نے بتایا کہ کی مدد سے کے خلاف
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو