لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پانچ فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڑ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج  نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز تین فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس ہو گی۔ انہوں نے آٹھ فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے31 جنوری کو مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف سیکڑوں شہروں میں ہونے والے مظاہروں پر جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کی تحسین کی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں حق دو تحریک میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پیکا قانون کو مسترد کرتی ہے اور صحافیوں کے ساتھ ہے۔  حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کیا جائے۔ پنجاب حکومت کسان کارڈ اور ٹریکٹر سکیم جیسے نمائشی اقدامات کی بجائے گنے کے کاشتکاروں، چھوٹے کسانوں کو ریلیف اور زرعی ان پٹ پر سبسڈی دے۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس گندم خریداری کے موقع پر کسانوں سے دھوکہ کیا، حافظ نعیم الرحمن نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی ان کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے کسی ممکنہ امریکی پریشر میں نہ آئے بصورت دیگر قوم حکمرانوں کو نشان عبرت بنا دے گی۔ اسی طرح ٹرمپ کے مجوزہ ابراہم اکارڈ پر بھی کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اہل فلسطین کی مدد اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایکٹو کردار ادا کرے اور قطر کے قائم کردہ غزہ فنڈ میں بھی شریک ہو۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکمرانوں نے اہل کشمیر کو بھلا دیا ہے۔ اسلام آباد کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کے مقدمہ کو پوری دنیا میں لڑے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے کشمیر پر سودے بازی کی گردش کرتی ہوئی باتوں پر دفتر خارجہ وضاحت کرے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم فروری کو انہوں نے کے خلاف کیا کہ کہا کہ

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ

---فائل فوٹو 

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں۔

ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ گندم، مکئی، کپاس اور دیگر زرعی اجناس کے کاشت کار سخت پریشان ہیں، حکومت کسانوں اور زراعت کو بربادی سے بچائے۔

اس سے قبل نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا تھا کہ قول و فعل کے تضاد نے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچایا ہے، سندھ کے عوام کو شفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات کا حق مل جائے تو پی پی پی کو عبرتناک شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ مفاد پرست سیاسی قیادت اور جماعتیں طلبہ یونینز کی بحالی میں بڑی رُکاوٹ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ
  • کے پی کو 700 ارب روپے دہشتگردی کے خلاف ملے، وہ کہاں گئے؟ گورنر
  • مظفرآباد، نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
  • کشمیری حقیقی عید تب منائیں گے جب وہ بھارتی غلامی کا طوق توڑ دیں گے، غلام احمد گلزار
  • فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، سردار عتیق
  • ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دینا ذہنی غلامی و ذہنی بیماری ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنیٰ، عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جارہا ہے: حافظ نعیم
  • مالی سال 2025-26 میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • معیشت کی بہتری، مہنگائی پرقابو پانے کے حکومتی دعوے ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی