میرپورخاص،جماعت اسلامی 5 فروری کو یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی میرپورخاص نے کشمیریوں کی نصف صدی سے زائد جاری تحریک آزادی اور تحریک حق خودرادیت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 5 فروری بروز بدھ دن گیارہ بجے مارکیٹ چوک پر عظیم الشان یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا ہے۔یکجہتی کشمیر ریلی سے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم و دیگر مقامی رہنما خطاب کریں گے۔امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے اہل میرپورخاص کو یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں سے ہمارا رشتہ لا الہ اللہ کی بنیاد پر ہے۔ کشمیری مسلمان گذشتہ کئی دھائیوں سے بھارت کے پنجہ استبداد اور بدترین ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔ 5 فروری دنیا بھر میں کشمیریوں اور ان کی جدوجہد آزادی سے یکجہتی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔شہری تمام تر وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجہتی کشمیر ریلی میں ضرور شریک ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یکجہتی کشمیر ریلی جماعت اسلامی
پڑھیں:
جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے۔ ان کی نماز جنازہ طیبہ مسجد میں ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، ٹائون چیئرمین عبد الجمیل خان ،نائب امیر ضلع کورنگی اور وائس چیرمین لانڈھی ٹاؤن محمد عمران ،نائب قیم سید آصف علی، کارکنان جماعت اسلامی سمیت احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے عبد القیوم خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کامل مغفرت کی دعا کی۔