جماعت اسلامی کی 5فروری یکجہتی کشمیر ریلی جیل چورنگی سے مزار ِ قائد تک جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت 5فروری یکجہتی کشمیر ریلی جیل چورنگی سے مزار ِ قائد تک مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نکالی جارہی ہے۔
ریلی میں ہزاروں کارکنان نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھامے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے نعرے بازی کررہے ہیں جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھیں ہیں، جن پر نعرے درج ذیل ہیں کہ کشمیر سے بھارتی تسلط ختم کرو، کشمیر کا واحد حل جہاد ہے، عالمی اداروں کی کشمیر پر خاموشی شرمنا ک ہےجیسے جملے لکھے ہوئے تھے۔
ریلی سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی جنید نکاتی نے خطاب کرتے ہوئیے کہاکہ آج پوری دنیا کے مسلمان اہل کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے نکلیں ہیں، فلسطین کے مسلمانوں نے ثابت کیا ہے کہ سپر پاور امریکہ ، اسرائیل ایمان کو شکست نہیں دے سکتی۔
انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،بانی پاکستان قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا، 72 سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ سے زائد فوج تعینات ہے لیکن آج تک وہ مقبوضہ کشمیر کو فتح نہیں کرپائی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز 5فروری کو ”یکجہتی کشمیر ریلی کے حوالے جماعت اسلامی کے تحت کراچی بھر میں متعدد مقامات پر یکجہتی کشمیر کیمپ قائم کیے گئے، جس میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ ریلی میں شرکت کرکے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی یکجہتی کشمیر
پڑھیں:
الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار، سیمی کا اظہار برہمی
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اسٹار فاسٹ بولر الزاری جوزف نے ٹیم میں منتخب ہونے کے باوجود دستیاب ہونے سے انکار کردیا۔
اگرچہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی وجوہات قرار دی تھی تاہم ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے واضح کیا ہے کہ الزاری جوزف نے خود سلیکشن قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے واپس آئے تھے اور انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھیلنے سے معذرت کرلی۔
کوچ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے اور اس حوالے سے فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔
پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی ذمہ داری شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال پر ہوگی جبکہ اسپن شعبے میں جومیل واریکن، جوشوا بشپ اور کپتان روسٹن چیز دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتہ کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔