وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔جبکہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے
پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئیر ارکان بھی شریک تھے۔
قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچے، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔