شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز
پشاور: (آئی پی ایس) صوبہ خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہو رہی ہے، ضمنی انتخاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر (آر او) مقرر کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تاج محمد آفریدی مشترکہ امیدوار ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کی کل تعداد 145 ہے، سینیٹ کی خالی نشست پر کامیابی کیلئے 73 ووٹ درکار ہیں، حکومتی اراکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن ممبران 53 ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک سیکورٹی فورسز کی انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائی،7ہلاک،5جوان شہید ہو گئے روس نے ایٹمی صلاحیت کے حامل پوسائیڈن سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کرلیا، ولادیمیر پیوٹن ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم کے پی کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمی بخاری کا الزام ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ضمنی الیکشن کیلئے کی خالی نشست پر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
فائل فوٹوخیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
اس حوالے سے پولنگ خیبرپختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہورہی ہے جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان مدمقابل ہیں۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پی ٹی آئی کے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کُل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔