data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر معطل ہے، جس کے نتیجے میں طورخم اور چمن بارڈر پر تقریباً 495 ٹرانزٹ کھیپوں والی گاڑیاں سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے قبل کسٹمز حکام نے طورخم، غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر 363 درآمدی گاڑیوں کی کلیئرنس مکمل کر لی تھی ، طورخم پر 23 گاڑیاں اب بھی کلیئرنس کی منتظر ہیں کیونکہ ان کے درآمدکنندگان نے تاحال گڈز ڈیکلریشن (GD) جمع نہیں کرائی،  ان گاڑیوں میں کپڑا، پینٹ، مونگ پھلی اور دالوں جیسی اشیاء لدی ہوئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گڈز ڈیکلریشن جمع ہوتے ہی کسٹمز حکام فوری طور پر کلیئرنس مکمل کر لیں گے۔ سرحد بند ہونے کے باعث 255 برآمدی گاڑیاں طورخم ٹرمینل کے اندر موجود ہیں جبکہ تقریباً 200 گاڑیاں جمرود تا لنڈی کوتل روڈ پر پھنسی ہوئی ہیں۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈر اسٹیشنز پر اس وقت کوئی درآمدی گاڑی کلیئرنس کی منتظر نہیں،  چمن بارڈر پر 15 اکتوبر 2025 سے کسٹمز کلیئرنس آپریشنز معطل ہیں، جہاں 5 درآمدی اور 23 برآمدی گاڑیاں اب بھی موجود ہیں جن کے مالکان نے اپنی کھیپیں واپس لینے سے انکار کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق مالکان سرحد کھلنے اور تجارت بحال ہونے کے منتظر ہیں۔ ادارے نے یقین دلایا کہ سرحدی مقامات پر کسٹمز عملہ مکمل طور پر موجود ہے اور جیسے ہی صورتِ حال معمول پر آئی، کلیئرنس کا عمل فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔

وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف بی آر کی منتظر

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس