اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ اس وقت ٹرانزٹ  کھیپوں کی  تقریبا ً 495 گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں۔

ایف بی آر نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کی دوطرفہ تجارت سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر معطل ہے، دوطرفہ تجارت معطل ہونے سے پہلے کسٹمز حکام نے طورخم، غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پر 363 درآمدی گاڑیوں کی کلیئرنس کر لی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ طورخم پر 23 درآمدی گاڑیاں کلیئرنس کی منتظر ہیں جن کے درآمدکنندگان نے تاحال گڈز ڈیکلریشن جمع نہیں کرائی ہیں، ان گاڑیوں میں کپڑا، پینٹ، مونگ پھلی اور دالوں جیسی خراب نہ ہونے والی اشیا لدی ہوئی ہیں۔

ایف بی آر نے بتایا کہ درآمدکنندگان کی جانب سےگڈز ڈیکلریشن جمع کرائے جانے کے فوراً بعد کسٹمز حکام  کلیئرنس مکمل کر لیں گے، سرحد کی بندش کے باعث برآمدی سامان والی 255 گاڑیاں طورخم ٹرمینل کے اندر کھڑی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ تقریباً 200 گاڑیاں جمرود لنڈی کوتل روڈ پر پھنسی ہوئی ہیں جبکہ غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈر اسٹیشنز پر کوئی درآمدی گاڑی کلیئرنس کی منتظر نہیں ہے۔

ایف بی آر کے مطابق چمن بارڈر کسٹمز اسٹیشن پر 15 اکتوبر 2025 سے کسٹمز کلیئرنس آپریشنز معطل ہیں، چمن میں 5 درآمدی اور 23 برآمدی گاڑیاں پروسیسنگ کی منتظر ہیں جن کے مالکان نے اپنی کھیپیں واپس لے جانے سے انکار کر دیا ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ یہ مالکان سرحد دوبارہ کھلنے اور تجارت بحال ہونے کے منتظر ہیں، اس وقت ٹرانزٹ  کھیپوں کی تقریباً 495 گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں، سرحدی مقامات پر کسٹمز عملہ موجود ہے، سرحد کھلنے اور صورت حال معمول پر آنے پر کلیئرنس کا عمل فوراً بحال کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی منتظر ہیں ایف بی

پڑھیں:

کراچی؛ کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد

کراچی:

کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن   کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے علاقے اور اطراف میں گوداموں پر کی گئی کارروائی میں مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ پرانے 3650 ٹائرز برآمد کیے گئے۔

اسمگل شدہ ٹائروں کی مالیت 5کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ ان اسمگل شدہ پرانے ٹائروں کو مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ ٹائرز کو اے ایس او کسٹمز گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اُجالے منتظر ہیں
  • افغانستان کیلئے تجارتی راہداریاں بند رہیں گی، پاکستان کا اعلان
  • پاکستان، افغانستان دوطرفہ تجارت معطل: طورخم اور چمن پر 495 گاڑیاں کلیئرنس کی منتظر
  • ٹرانزٹ کھیپوں کی تقریبا 495گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں، ایف بی آر
  • پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی خدشات کے باعث دوطرفہ تجارت عارضی طور پر معطل
  • پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مرحلہ وار بحال کر دی، چمن سے گاڑیوں کی کلیئرنس شروع
  • کراچی؛ کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی؛ 300 گاڑیوں کی کلیئرنس کا آغاز
  • افغانستان میں پھنسے 5 ہزار پاکستانی واپسی کے منتظر