کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا کر سات کروڑ چوالیس لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کر لیں۔ ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تین ٹرکوں سے 12,200 کلو گرام چھالیہ، 4,021 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائرز برآمد کئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر گاڑیوں سے چوبیس لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ کاسمیٹکس برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے ۔ پشاور ڈویژن میں دو نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، ٹویوٹا وٹز اور ٹویوٹا ایکوا ضبط کر لی گئیں۔ نوشہرہ میں ایک پک اَپ گاڑی کو روک کر 2,000 سلیوز اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کیے گئے۔ علاوہ ازیں تمام اسمگل شدہ اشیا اور استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ایف بی آر ملک بھر میں اسمگلنگ کے خاتمے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان