بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے: سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔
پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد ناکام، جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس سے قبل امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلائی، امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلانے کا مقصد سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا۔
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبر چلا رہا ہے، بھارتی میڈیا کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبر کا مقصد کشمیریوں میں پھوٹ ڈلوانا ہے۔
پاکستان نے حملہ کیا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے: اسحاق ڈار
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت جھوٹی خبروں کے ذریعے سکھوں اور کشمیریوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت اپنے طیارے گرانے کی خفت مٹانے کے لیے ایف 16 گرانے کی جھوٹی خبر پھیلا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جعلی خبروں سے بھارت مقامی میڈیا اور عالمی سطح پر جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کوئی حملہ نہیں کیا، نہ اس کا کوئی طیارہ گرا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے بتا رہا ہے، ایسی خبروں سے بھارت پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے، افواجِ پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایسی کوئی صورتِ حال نہیں جو بھارتی میڈیا بتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز پھیلاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس، ایئرپورٹ اور آرمی کیمپس کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکوں کے بعد سائرن بجا دیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانی سیکیورٹی ذرائع ہے سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر کی جھوٹی خبر ہے کہ بھارت کہ بھارتی حملوں کی فیک نیوز رہا ہے
پڑھیں:
بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
لاہور:(نیوز ڈیسک)بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
امیگریشن اور کسٹم کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھارتی یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یاتریوں کو 13 نومبر تک کا ویزا دیا گیا ہے۔