ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ہندوتوا اور یہود نے سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کیخلاف فیک نیوز کا محاذ کھول دیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ پاکستان کیخلاف فیک نیوز کی اس منظم اور جارحانہ مہم  کا میدان جنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں،  پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا فیک اکاؤنٹس سرفہرست ہیں۔

ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں اسرائیل پر جوہری حملہ ایران کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی اور فضائی حمایت دینا شامل ہیں۔

ذرائع  نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ یہ پروپیگنڈا بھی کیا گیا کہ  پاک ایران سرحد پر ممکنہ  ایرانی میزائل حملوں کے پیش نظر پاک فضائیہ کو تعینات کیا گیا،  پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں بوٹ نیٹ ورک، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور بلیو ٹیک اکاؤنٹس سے جعلی خبروں کو پھیلا یا گیا۔

ذرائع  کے مطاابق پرانی یا مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی فیک  ویڈیوز کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک نیٹ ورکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلایا۔

ایکس اکاؤنٹ BRICS News نے لکھا کہ ’پاکستان کے بقول اس نے اسرائیلی حملے کے خلاف ایران کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں‘۔


ایکس اکاؤنٹ Islamic Republic of Iran نے لکھا کہ پاکستان نے امریکا کو آگاہ کردیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی ایٹمی حملے کے جواب میں پا کستان اسرائیل پر ایٹمی حملہ کردے گا۔

Nepal Correspondence کے مطابق  پاک فضائیہ نے ممکنہ ایرانی میزائل حملے کیخلاف پاک ایران سرحد   پر لڑاکا طیارے تعینات کردیے۔

ایکس اکاؤنٹس سونیا دیشوال ،    SHooMit، no comments اور مصطفیٰ نے لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے پاکستان کی جانب سے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی سپلائی پر پاکستان پر حملے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکس اکاؤنٹس @RKM اور rkmtimes نے لکھا کہ پاکستان نے اسرائیلی ملٹری ٹارگٹس کی انٹیلی جنس معلومات ایران کو فراہم کیں۔

پاکستان مخالف پھیلائی جانے  والی فیک نیوز اور پر وپیگنڈا  مکمل جھوٹ پر مبنی ہے 

پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے کا مقصد خطے میں بڑی جنگ کو چھیڑنا اور اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کیخلاف بیانیہ ترتیب دینا ہے۔

فیک نیوز پروپیگنڈےکا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور پاکستان کو اسرائیل مخالف محاذ کا حصہ ظاہر کرنا ہے۔

پاکستان بارہا مرتبہ واضح کرچکا ہے کہ وہ مشرقی وسطیٰ کے بحران کا پرامن حل چاہتا ہے اور کسی بھی فریق کا عسکری اتحادی نہیں ہے۔

پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی مگر جنگ میں کسی بھی فریق کو ہتھیاروں  کی فراہمی کے پروپیگنڈے کو مسترد کیا۔

فیک نیوز پروپیگنڈے کرنے والوں نے پاکستان کو ایک طرف سے اسرائیل کیخلاف ظاہر کیا اور دوسری جانب ایران کیخلاف بھی کھڑا کرنے کی کوشش کی۔

اس فیک نیوز پروپیگنڈے کا انداز ا غیر پیشہ ورانہ  ذہنیت کا عکاس ہے جس کی توقع ہمارے ازلی دشمن بھارت سے  ہی کی جاسکتی ہے۔

حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھی  بھارت نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں فیک نیوز پھیلائیں اور بین الاقوامی سطح پر رسوا ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایران پر اسرائیلی پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پاکستان کی نے لکھا کہ ایران کو

پڑھیں:

ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔

اجلاس اسرائیل کے حالیہ قطر پر حملے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9ستمبر کو قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین مذمت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔

صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی حملے، 33 فلسطینی شہید، اسرائیل نے انخلا کے لیے عارضی راستہ کھول دیا
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا، آل پارٹیز کانفرنس
  • عراق پر اسرائیلی حملے کی وارننگ کے بعد دفاعی اقدامات کا آغاز
  • ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
  • شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
  • خاموشی ‘نہیں اتحاد کٹہرے میں لانا ہوگا : اسرائیل  کیخلاف اقدامات ورنہ تاریخ معاف نہیں کریگی : وزیراعظم 
  • شہباز شریف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت سوچی سمجھی سازش قرار
  • موساد قطر میں اسرائیلی حملے کی مخالف اور فیصلے سے ناراض تھی، رپورٹ میں انکشاف
  • دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا اسرائیلی جارحیت پرہنگامی اجلاس آج ہوگا