پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت کابینہ امور کے نائب وزیر برائے مسابقت اورتبادلہ علم عبداللہ ناصر کر رہے تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے حکمرانی، ادارہ جاتی ترقی اور عوامی شعبے میں جدت جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان علم و تجربے کے تبادلے کو سراہا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور آئندہ روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اعلیٰ سطحی وفد پاکستان دوستانہ تعلقات عبداللہ ناصر متحدہ عرب امارات وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اعلی سطحی وفد پاکستان دوستانہ تعلقات عبداللہ ناصر متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات کے درمیان
پڑھیں:
غزہ، صورتحال میں بہتری کے لیے مزید تعاون درکار ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد صورتحال میں بہتری کے لیے مزید این جی اوز کا تعاون درکار ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نائب کوارڈینٹر برائے تقسیم امداد رمیز الکباروف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 24 ہزار میٹرک ٹک امداد آچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی بحران اب بھی شدید ہے کیونکہ یہاں بنیادی انفراسٹرکچر اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، ہزاروں لوگ اس جنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔
رمیز الکباروف نے بتایا کہ غزہ میں شہریوں کو علاج کے لیے یونیسیف کی 15 او پی ڈی سائٹس نے کام شروع کر دیا ہے، جن میں سے 8 شمالی غزہ میں متحرک ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن اب بھی ایک مسئلہ بنی ہوئی ہےجب غیر سرکاری تنظیمیں اس کام میں سامنے آئیں گی تو امداد کی تقسیم کے آپریشن میں بہتری آئے گی۔