وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ اکنامک فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ اکنامک فورم کے مینیجنگ بورڈ کی ڈائریکٹر سعدیہ زاہدی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور فورم کے درمیان شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ڈبلیو ای ایف کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کا اعادہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے سالانہ اجلاسوں کے ذریعے فورم کے مسلسل رابطوں کو سراہا۔ انہوں نے سعدیہ زاہدی کو ملک میں حالیہ برسوں کے دوران ہونے والی معاشی بحالی سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر شہباز شریف کا اظہار اطمینان
وزیراعظم نے اقتصادی ترقی، صنفی شمولیت، پیشہ ورانہ تربیت اور ڈیجیٹائزیشن کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا، جس پر سعدیہ زاہدی نے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی پیشرفت اور اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کی اور اپنے دورے کے دوران پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں فریقین نے پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعدیہ زاہدی مینیجنگ بورڈ کی ڈائریکٹر ورلڈ اکنامک فورم وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعدیہ زاہدی مینیجنگ بورڈ کی ڈائریکٹر ورلڈ اکنامک فورم وزیراعظم محمد شہباز شریف سعدیہ زاہدی شہباز شریف پاکستان کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔
اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔