انتشار ختم کرنا ہو گا‘ خوشحالی کا دوسرا نام ن لیگ: عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
وزیرآباد (نامہ نگار) یہ وقت ہے کہ قومی اتحاد و ملی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل پاکستان کو مستحکم بنانے میں ہے، انتشار پاکستان کو کھوکھلا کر رہی ہے ہم سب نے مل کر اس انتشار کو ختم کرنا ہے۔ ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام مسلم لیگ (ن) ہے، پاکستان کے معاشی اعشاریوں کی پوری دنیا تعریف کر رہی ہے۔ نواز شریف کی جماعت نے ہمیشہ بحران کا مقابلہ کیا اور ملک کو بحرانوں سے نکالا۔ ان خیالات کا اظہار فیڈرل منسٹر چوہدری عطاء اللہ تارڑ نے کوآرڈینیٹر ٹو فیڈرل منسٹر و ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) میاں مدثر نذیر سے ملاقات میں کیا، اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے رہنما شیر زمان و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جتنی کوششیں اس دور میں کی جا رہی ہیں شائد کبھی کسی دور میں ہوئی ہو، پاک فوج کے بہادر جوان ملک کی حفاظت اور قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان دنیا بھر میں سخاوت کرنےوالےممالک کی فہرست میں 17ویں نمبر پرآگیا
دبئی( ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ گیونگ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں سخاوت میں 101 ممالک میں سے 17ویں نمبر آگیا ہے۔
ورلڈ گیونگ رپورٹ 2025 سخاوت کے 3 اہم اشاریوں کی بنیاد پر ممالک کی درجہ بندی کرتی ہے جس میں اجنبی کی مدد کرنا، رقم عطیہ کرنا اور رضاکارانہ وقت دینا شامل ہے۔پاکستان نے انفرادی عطیات میں نمایاں پیشرفت کے ساتھ تینوں میں قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے جہاں عالمی تناظر میں عطیہ کی جانے والی آمدنی کے تناسب کے لحاظ سے اس کا نمبر 17واں ہے۔
خلیج ٹائمز پر شائع رپورٹ کے مطابق Pakistan Centre for Philanthropy کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شازیہ مقصود امجد کا کہنا ہے یہ پاکستان کے لئے جشن کا لمحہ ہے جو ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کے مضبوط کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستانی نہ صرف مالی عطیات کے ذریعے بلکہ رضاکارانہ طور پر وقت دے کر اور ضرورت مندوں کی مدد کی پیشکش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی مضبوط درجہ بندی مذہبی، ثقافتی اور معاشرتی اقدار کے امتزاج کا مظہر ہے جو ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس میں زکوۃٰ، صدقہ، یکجہتی، رضاکارانہ کام کرنے کا جذبہ اور دیگر عوام شامل ہیں۔
اب میں انچار ج ہوں، اچھے دوست بھارت کو 25 فیصد تک ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
مزید :