بلوچی چپل خوبصورت اور پائیدار، مانگ بیرون ملک تک جا پہنچی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
بلوچستان کی گلیوں میں ثقافت زندہ ہے، جو بلوچی چپل کے روپ میں بھی ہے۔
خالص چمڑے اور روایتی کاریگری سے تیار کی جانے والی یہ چپلیں نہ صرف خوبصورت بلکہ آرام دہ اور پائیدار بھی ہیں۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے بھی رنگ برنگے اور نفیس ڈیزائن تیار کیے جا رہے ہیں۔
یہ ہنر مقامی کاریگروں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے، اور بلوچستان کی پہچان بنتا جا رہا ہے۔ اب بلوچی چپل کی مانگ پاکستان سے نکل کر بیرونِ ملک تک جا پہنچی ہے۔
تاہم مارکیٹنگ، آن لائن رسائی اور حکومتی سرپرستی کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے۔
اگر توجہ دی جائے تو یہ چپلیں صرف فیشن نہیں، بلکہ پاکستان کی ثقافتی شناخت کا عالمی نشان بن سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچی چپل پائیدار ثقافت حکومتی توجہ فیشن نفیس ڈیزائن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پائیدار ثقافت حکومتی توجہ فیشن نفیس ڈیزائن وی نیوز
پڑھیں:
ٹی 20ایشیا کپ: میچ ریفری اینڈی پائیکر افٹ نے معافی مانگ لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔
وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔
واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔