پاکستان اور افواج کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنیوالے 5 سو سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
عرفان ملک: بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کا منہ توڑ جواب, سوشل میڈیا کےذریعےافواج اورپاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈاکیاجاتارہا، پروپیگنڈا اورجھوٹ پھیلانےوالے500سےزائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی۔
سائبر کرائم ایجنسی اورپولیس نےسائبرپٹرولنگ کےدوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی، تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سےبیرون ممالک سےآپریٹ ہوتےرہے۔
جعلی اکاؤنٹس سےآرٹیفیشل انٹیلی جنس سےبنائی گئیں فیک ویڈیوزاپلوڈہوئیں، فیک ویڈیوز کے ذریعے دشمن کے ایجنڈا کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی، اکاؤنٹس بلاک کروانے کے لیے پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
پولیس ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس ٹریس کیے گئے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چمن میں دہشت گرد پکڑا گیا، نشاندہی پر کراچی سے سہولت کار گرفتار
کوئٹہ:سرحدی شہر چمن میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، گرفتار دہشت گرد نے روغانی سیکٹر میں آئی ای ڈی نصب کرنے کا بھی اعتراف کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کراچی سے بھی ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن بھر پور انداز میں جاری ہے۔