بھارتی جارحیت؛ بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اور فیک نیوز بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔
کچھ دن قبل بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ فیکٹ چیک کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سیالکوٹ پر حملے کی یہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے۔
فیکٹ چیک تحقیقات کے مطابق ویڈیو ایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔
ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئرکی گئی۔ ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کیے الفاظ کو اے آئی کی مدد سے بدلا گیا۔
بھارتی اکاؤنٹس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی جارحیت کی حمایت میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔
فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی اور امریکی صدر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ فیک ویڈیوز لوگوں کو اشتعال دلا سکتی ہیں۔ انہیں شیئر کرنے سے پہلے فیکٹ چیک ضرور کرنا چاہیے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کررہا ہے، جس سے بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیکٹ چیک کے مطابق کی گئی
پڑھیں:
ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئرہونے والیوڈیوزکوجھوٹا ثابت کردیا، سیالکوٹ پرحملےکی وڈیوایک ماہ پرانی ،ممبئی میں گیس سلنڈر دھماکے کی نکل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو اے آئی کی مدد سے بدلا گیا،بھارتی اکاؤنٹس سےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی جارحیت کی حمایت میں وڈیوبھی شیئر کی گئی ۔(جاری ہے)
فیکٹ چیک سے واضح ہےکہ یہ وڈیواے آئی سے بنائی گئی اور امریکی صدرنے ایساکوئی بیان نہیں دیا۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق فیک وڈیوز لوگوں کو اشتعال دلا سکتی ہیں انہیں شیئرکرنے سے پہلےفیکٹ چیک ضرورکرناچاہئے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، بین الاقوامی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کررہا ہے،جس سےبھارت کااصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔\932