اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو اے آئی کی مدد سے بدلا گیا،بھارتی اکاؤنٹس سےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی جارحیت کی حمایت میں وڈیوبھی شیئر کی گئی ۔

(جاری ہے)

فیکٹ چیک سے واضح ہےکہ یہ وڈیواے آئی سے بنائی گئی اور امریکی صدرنے ایساکوئی بیان نہیں دیا۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق فیک وڈیوز لوگوں کو اشتعال دلا سکتی ہیں انہیں شیئرکرنے سے پہلےفیکٹ چیک ضرورکرناچاہئے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، بین الاقوامی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کررہا ہے،جس سےبھارت کااصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈی ڈبلیو کی گئی

پڑھیں:

’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا

پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔اس کیفیت نے بھارت کو خوف میں مبتلا کردیا ہے جس کااثر ان کے میڈیا حتیٰ کہ اینکرز کی گفتگو میں بھی جھلکنے لگا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے، اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر میزبان سے سوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا جارہا تھا کہ پاکستان اس میزائل کو آخر میں استعمال کرے گا لیکن اب دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تو شروع میں ہی اس میزائل کو استعمال کررہا ہے۔اس پر کال پر لیے گئے مہمان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے میزائل کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور وہ میزائل اس سے بھی زیادہ کارگر ہیں‘۔مہمان کی گفتگو پر میزبان کا کہنا تھا کہ اس میزائل کا مقصد بھارت کی ائیر ڈیفنس سسٹم کا سراغ لگانا بھی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کا اجلاس، علاقہ کے مسائل پر گفتگو
  • بھارتی جارحیت؛ بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اور فیک نیوز بے نقاب
  • سوشل میڈیا کے ذریعے افواج اور پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا، 500 سے زائد اکاونٹس ٹریس
  • عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کیساتھ پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
  • بھارتی میڈیا کسی پرانی پنجابی فلم کی چیختی چلاتی کہانی لگتا ہے: مشی خان
  • بھارتی ایئربیس ادھم پور کی تباہی کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل
  • ’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا
  • سیالکوٹ میں زور دار دھماکے کی اطلاع ملی ہے، ذرائع
  • پی ایس ایل ملتوی ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا